
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جونسن چارلس کریبین پریمیر لیگ میں دو ہزار رن بنانے والے کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے باربا ڈوس ٹریڈنٹس کی جانب سے ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس کے خلاف پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے میچ میں اپنی47 رن کی اننگ کے دوران ایسا کیا۔
یہ اننگ انکی ٹیم کو جیت نہیں دلاسکی۔ کیرون پولارڈ نے اپنی طوفانی بلے بازی سے اپنی ٹیم کو دو وکٹ سے جیتا دیا۔ کیرون پولارڈ نے28 بالوں پر دو چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے72 رن بناکر اپنی ٹیم کو ایک بال قبل جتانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں کریبین پریمیر لیگ میں تیسری سب سے تیز سنچری
جونسن چارلس نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 48 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور34 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں مگر2016 کے بعد سے وہ کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلے۔
وہ کریبین پریمیر لیگ میں دو ہزار یا اس سے زیادہ رن بنانے والے تیسرے بلے باز ہیں۔ انہوں نے انٹی گوا ہوکس بلس، باربا ڈوس ٹریڈنٹس، جمائیکا تلاوہاس، سینٹ لوسیا اسٹارس اور سینٹ لوسیا زوکس کی جانب سے 2013 سے اب تک جو 74 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی74 اننگوں میں 27.87 کی اوسط اور 130.32 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ13 نصف سنچریون کی مدد سے 2007 رن بنائے ہیں۔
وہ تین مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر94 ہے جو انہوں نے سینٹ لوسیا زوکس کی جانب سے گیانا آمیزن واریرس کے خلاف گروس آئسلیٹ میں 24 جولائی 2016 کو 52 بالوں پر پانچ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی نے ابھی تک 188 چوکے اور 86 چھکے لگائے ہیں۔
کریبین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ کریس گیل کے پاس ہے جو اس وقت نہیں کھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے 2013 اور2019 کے درمیان جو76 میچ جمائیکا تلاوہاس، سینٹ کیڈس اورنیوس پیٹروٹس کی جانب سے کھیلے ہیں انکی 74 اننگوں میں 39.23کی اوسط اور 133.44 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چار سنچریوں اور13 نصف سنچریون کی مدد سے 2354 رن بنائے ہیں۔ سات تین مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں۔
ان کا سب سے زیادہ اسکور 116 ہے جو انہوں نے جمائیکا تلاوہاس کی جانب سے نیوس پیٹروٹس کے خلاف بیسیٹیری میں 10 ستمبر 2019 کو 62 بالوں پر سات چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی نے ابھی تک 172 چوکے اور162 چھکے لگائے ہیں۔
لینڈل سیمنس نے 2013 سے اب تک پانچ مختلف ٹیموں کے لئے جو77 میچ کھیلے ہیں ا نکی 75 اننگوں میں 31.43کی اوسط اور 118.71کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ16 نصف سنچریون کی مدد سے 2169 رن بنائے ہیں۔ نو مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں۔
ان کاسب سے زیادہ اسکور 116 ہے جو انہوں نے گیانا آمیزن واریرس کی جانب سے سینٹ لوسیا زوکس کے خلاف بیسیٹیری میں 10 اگست 2014کو 60 بالوں پر پانچ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی نے
ابھی تک 172 چوکے اور162 چھکے لگائے ہیں۔ ٖفیصل فیچرس
2 تبصرے “کریبین پریمیر لیگ میں جونسن چارلس کے دوہزار رن”