کریس گیل ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک ہزار چھکے لگانے والے پہلے بلے باز
سید پرویز قیصر
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کریس گیل ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک ہزار چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔کنگس الیون پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے راجستھان رائلز کے خلاف ابوظبی میں اپنی99 رن کی اننگ میں کارتک تیاگی کی بال پر ساتواں چھکا لگاکر یہ سنگ میل عبور کیا۔
اپنی دھواں دھار بلے بازی کے لئے مشہور کریس گیل نے 2005 سے ابھی تک جو410 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی402 اننگوں میں 38.33 کی اوسط اور146.89 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ22 سنچریوں اور85 نصف سنچریوں کی مدد سے13572 رن بنائے ہیں
یہ بھی پڑھیں
انڈین پریمیر لیگ 2020 میں 600 واں چھکا
وراٹ کوہلی کے چھکوں کی ڈبل سنچری
سن رائزرس حیدرآباد کی تیسرے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت
جس میں 1001 چھکے اور1041 چوکے شامل ہیں۔ وہ 27 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے ہیں۔ ان سب زیادہ رن ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں کوئی اور بلے باز بنانے میں کامیاب نہیں رہا ہے۔
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز کا تعلق بھی ویسٹ انڈیز سے ہے۔کیرون پولارڈ نے 2006 سے ابھی تک جو524 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی466 اننگوں میں 31.59 کی اوسط اور152.16 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور51 نصف سنچریوں کی مدد سے10425 رن بنائے ہیں جس میں 667 چھکے اور690 چوکے شامل ہیں۔
وہ 18 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے ہیں۔ ان سب زیادہ ٹونٹی ٹونٹی میچ کوئی اور کھلاڑی کھیلنے میں کامیاب نہیں رہا ہے۔
When Chris Gayle retires, it will be hard to imagine what T20 cricket would be like! Chris Gayle is just so so so good! 🔥🏏 #IPL2020 pic.twitter.com/Mc2yJF86y6
— James (@Surreycricfan) October 30, 2020
کریس گیل کوانڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے 2009 سے اب تک کنگس الیون پنجاب، رائل چیلنجرس بنگلور اور کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے لئے جو 131 میچ کھیلے ہیں انکی130 اننگوں میں 41.39کی اوسط اور150.63کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چھ سنچریوں اور31 نصف سنچریوں کی مدد سے4760 رن بنائے ہیں جس میں 349 چھکے اور383 چوکے شامل ہیں۔ وہ سات مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے ہیں۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ابراہم ڈی ویلیرس نے 2008 سے اب تک دہلی ڈیر ڈیولس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے جو166 میچ کھیلے ہیں انکی153 اننگوں میں 40.46کی اوسط اور152.51کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تین سنچریوں اور37 نصف سنچریوں کی مدد سے4734 رن بنائے ہیں جس میں 232 چھکے اور383 چوکے شامل ہیں۔ وہ نو مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے ہیں۔
کریس گیل نے رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے 85 میچوں میں 239چھکے مارے ہیں۔ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں یہ کسی ٹیم کے لئے مارے گئے چھکوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
کنگس الیون پنجاب کے خلاف اس بلے باز نے16 میچوں میں 61چھکے مارے ہیں جبکہ اس کے لئے30 میچوں میں وہ84 چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔
کسی ایک ٹیم کے خلاف انہیں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے۔2011 اور2017 کے درمیان وہ چھ سال سو سے زیادہ چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔ صرف2014 میں انہوں نے ایسا نہیں کیا تھا۔