3 افغان کھلاڑی سی پی ایل میں شرکت نہیں کر سکیں گے

3 افغان کھلاڑی سی پی ایل میں شرکت سے نہیں کر سکیں گے . ان کھلاڑیوں میں قیس احمد، نورا حمد اور رحمن اللہ گربز شامل ہیں.
ان تینوں کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے کیونکہ ان کے پاس انگلینڈ کا ٹرانزٹ ویزا نہیں تھا اور ان کے لئے لندن سے سی پی ایل میں شرکت کے لئے خصوصی چارٹرڈ پروازوں میں سوار ہونا ضروری تھا۔ تینوں کھلاڑیوں کو اپنے 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے لئے یکم اگست کو ٹرینیڈاڈ پہنچنا ضروری تھا۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے ترجمان نے بتایا کہ تینوں کھلاڑی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بنا سکے، لیکن پہلے سے زیادہ سفر کو محفوظ بنانا بہت مشکل ہے۔ سی پی ایل ترجمان نے کہا کہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی سرحدیں بند ہیں لیکن کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کے لئے خصوصی اجازت دی گئی تھی اور چارٹر طیارے کے لئے تاریخیں طے کی گئیں لیکن ان کا یہاں وقت پر پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ سی پی ایل میں شرکت کے لئے افغانستان کے باقی کھلاڑیوں میں راشد خان ، محمد نبی ، ظاہر خان ، نجیب اللہ زادران، مجیب الرحمن اور نوین الحق شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں