کابل ائیر پورٹ کے قریب دھماکہ داعش نے ذمہ داری قبول کی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ائیر پور ٹ کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس میں پندرہ افراد زخمی اور متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔دھما کہ خود کش تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل ائیر پورٹ کے مشرقی گیٹ کے قریب دھماکہ ہوا اور بعد میں فائرنگ کی آواز سنی گئی امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے۔
یہ فائرنگ اٹلی کے ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارے پر کی گئی تاہم اس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان نہیں پہنچا ،فائرنگ اس وقت کی گئی جب طیارہ اڑان بھر رہا تھا ۔واضح رہے کہ اس حملے سے کچھ دیر قبل برطانوی وزیر برائے آرمڈ فورسز جیمز ہیپی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے حملہ کیا جا سکتا ہے ۔تمام ممالک نے افغانستان میں موجود اپنے باشندوں کو کابل ایئرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں