یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب طالبات سکول سے چھٹی کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہو رہی تھیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کو ایک سکول میں ایک سے زیادہ بم دھماکوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کو ایک سکول میں ایک سے زیادہ بم دھماکوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔
ٹی وی چینل طلوع نیوز کی فوٹیج میں سکول کے باہر افراتفری کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جہاں جس میں سڑک پر خون آلود کتابیں اور سکول بیگز بکھرے پڑے ہیں اور لوگ متاثرین کی مدد کے لیے دوڑ رہے ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 25 بتائی لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان دھماکوں کا ہدف کیا تھا۔
صدر بائیڈن کی جانب سے 11 ستمبر تک تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کے منصوبے کے اعلان کے بعد سے کابل میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔
کسی گروپ نے ہفتے کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے گروپ کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی۔