معین علی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں انگلینڈ کے پہلے مسلم کپتان

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

معین علی کو آسڑیلیا کے خلاف ساوٹھمپٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کی کپتانی کرنے کا موقع ملا۔

ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں انگلینڈ کے باقا عدہ کپتان ایون مورگن کے فٹ نہ ہونے کی وجہ سے33 سالہ آل رانڈٖرکو پہلی مرتبہ اپنی ٹیم کی کپتانی کا موقع ملا۔
معین علی کو 33 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں شرکت کے بعد کپتانی ملی۔

وہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں انگلینڈ کی کپتانی کرنے والے پہلے مسلمان اورکل ملاکر دسویں کھلاڑی بنے۔

بائیں ہاتھ سے بلے بازی اور دائیں ہاتھ سے آف بریک بالنگ کرانے والے معین علی کپتان کی حیثیت سے اپنے پہلے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں ناصرف ٹاس ہارے بلکہ انہیں پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایسا ابھی تک چھ مرتبہ ہوا ہے جب پہلے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کے کپتان کو ہار ملی ہے۔
ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں انگلینڈ کے پہلے کپتان مائیکل وان تھے۔

13 جون2005 کو انہوں نے آسڑیلیا کے خلاف ساوتھمپٹن میں پہلی مرتبہ کپتانی کی تھی اور اپنی ٹیم کو سو رن سے جیت دلائی تھی۔

آسڑیلیا کے خلاف سڈنی میں 9 جنوری2007 کو دوسرے اور آخری میچ میں انہیں 77 رن سے سے ہار ملی تھی جس کے بعد انکا جیت اور ہار کا ریکارڈ برابر ہوگیا تھا۔
معین علی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں انگلینڈ کے پہلے مسلم کپتان
ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں انگلینڈ کے دوسرے کپتان انڈریو اسٹراس تھے۔ انہوں نے کل تین میچوں میں کپتانی کی جس میں سے تینوں میں انہیں ہار ملی۔

سری لنکا کے خلاف ساوتھمپٹن میں 15 جون2006 کو انہوں نے پہلی مرتبہ قیادت کی تھی جس میں انہیں دو رن سے شکست ہوئی تھی۔
پال کولنگوڈ کو کپتان کی حیثیت سے اپنے پہلے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میں شکست ہوئی تھی۔

انہوں نے کل30 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں انگلینڈ کی قیادت کی جس میں 17 میں کامیابی ملی،11 میں شکست ہوئی اور دو میچ نامکمل رہے۔
الیسٹر کک کو صرف ایک ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں قیادت کا موقع ملا جس میں انہیں ہار ہوئی۔اسٹیورٹ براڈ کو بھی اپنے پہلے میچ میں ہار ملی تھی۔

انہوں نے کل27 میچوں میں قیادت کی جس گیارہ میں انہیں کامیابی ملی، پندرہ میں شکست ہوئی اور ایک میچ نامکمل ریا۔
گریم سوان نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو دس وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

انہوں نے تین ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں انگلینڈ کی قیادت کی جس میں دو میں کامیابی ملی اور ایک میں شکست ہوئی۔
سب سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں انگلینڈ کی قیادت کرنے والے ایون مورگن کو اپنے پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی۔

انہوں نے کل 51 ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں انگلینڈ کی قیادت کی جس میں 28 میں جیت حاصل ہوئی20میں شکست ہوئی دو میچ ٹائی رہے اور ایک میچ نامکمل رہا۔

جوس بٹلر کو اپنے پہلے میچ میں جیت ملی تھی۔ انہوں کل چار میچوں میں قیادت کی جس میں دو میں فتح ملی اور دو میں شکست ہوئی ۔ جیمس ٹریڈویل نے صرف ایک ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کی قیادت کی ہے جو نامکمل رہا۔

3 تبصرے “معین علی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں انگلینڈ کے پہلے مسلم کپتان

اپنا تبصرہ بھیجیں