
ہندستان کے بلے باز سریش رینا نے ٹیم انڈیا کے اوپنر روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم انڈیا کے اگلے مہندر سنگھ دھونی ہیں روہت آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے کامیاب کپتان ہیں۔
ان کی قیادت میں ممبئی نے آٹھ سالوں میں چار ٹائٹل اپنے نام کئے ہیں ۔روہت نے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں بھی ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی ہے اور ان کی سربراہی میں ٹیم نے نڈاہاس ٹرافی اور ایشیا کپ کا ٹائٹل 2018 میں جیتا تھا۔ روہت نے 10 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی کپتانی کی ہے جن میں سے ہندوستان ون ڈے میں آٹھ اور ٹی ٹوئنٹی میں 15 جیت چکا ہے۔رینا نے کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ روہت ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اگلا دھونی ہے۔
میں نے انہیں دیکھا ہے ، وہ پرسکون رہتے ہیں اور انہیں سننا پسند ہے۔ وہ کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا کرتے ہیں اور وہ آگے آکر قیادت کرنا پسند کرتے ہیں۔ جب خود کپتان آگے آجائے اور کھلاڑیوں کا احترام کرے تو آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے پاس سب کچھ ہے