فوٹو پی سی بی

انگلینڈ اور آسٹریلیا وعدے کے مطابق پاکستان کا دورہ کریں گے۔

فوٹو پی سی بی
فوٹو پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ پوری طاقت سے واپس آ چکی ہے، پرامید ہیں کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا وعدے کے مطابق اپنے مستقبل کے ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ سال یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہم پاکستان میں اپنی اندرونی کرکٹ کھیلیں گے اور تب سے ہم نے اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم نے سری لنکا اور بنگلا دیش کے خلاف 2 باہمی کامیاب سیریز کی میزبانی کی، میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی میزبانی کی اور انڈر 16 سیریز کی میزبانی کرنے کے علاوہ ملک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد کیاگیا۔
وسیم خان نے کہا کہ ملک میں 10 سال تک عالمی کرکٹ کے میدان ویران تھے جس کے تناظر میں انہوں نے یقینی طور پر بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے ایک محفوظ ملک کی حیثیت سے پاکستان کا مثبت تشخص کو اجاگر کیا اور عالمی کرکٹ بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز شیڈول ہے، تو میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ پوری قوت کے ساتھ واپس آ چکی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وسیم خان نے کہا کہ ہمارا ڈومیسٹک سیزن ستمبر میں شروع ہوتا ہے جس کے ابھی چند ماہ باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال قدرے غیر متوقع ہے لیکن ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ اے سیزن کوبروقت شروع کیا جائے تاہم ہمارے پاس ضرورت پڑنے پر ڈومیسٹک سیزن کو دوبارہ ترتیب دینے میں تاخیر کا بیک اپ منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بین الاقوامی وعدوں اور پی ایس ایل 2020ء پلے آف کے سلسلے میں ہم تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے اور کرکٹ کی بحالی کے بارے میں واضح ہونے کے بعد ہم شیڈول پر کام کریں گے۔
وسیم نے کہا کہ پی سی بی کے لئے کھلاڑیوں اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ لیگ کے پلے آف اور فائنل کو سال کے آخر میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
اس کے ملتوی ہونے سے پہلے ٹورنامنٹ کی کامیابی کے ساتھ ہی دنیا میں مداحوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں ٹی وی اور ڈیجیٹل شائقین کی دلچسپی برقرار ہے۔ بشکریہ جسارت نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں