PHOTO COURTESY: England Cricket

انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان


انگلینڈ نے پاکستان خلاف پانچ اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والے اسکواڈ کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔

سیریز کے لیے اعلان کردہ 14 رکنی انگلش اسکواڈ میں کپتان جو روٹ کے علاوہ جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹیورٹ براڈ، روری برنس، جوز بٹلر، زیک کرولی، سیم کرن، اولی پوپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں