بابراعظم کی ایک اورنصف سنچری، سنٹرل پنجاب فتحیاب

بابراعظم کی ایک اورنصف سنچری، سنٹرل پنجاب فتحیاب

بابراعظم اور احمد بشیر کی شاندار کارکردگی نے سنٹرل پنجاب کو بلوچستان کے خلاف فتح دلادی

احمد بشیرکی عمدہ باؤلنگ ا ور کپتان بابراعظم کی مسلسل تیسرے میچ میں تیسری نصف سنچری نے سنٹرل پنجاب کو بلوچستان کے خلاف 9وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔سنٹرل پنجاب نے 126 رنز کا ہدف 13.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم نے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے ہمراہ اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ اندازاپنایا۔ دونوں بلے بازوں نے میدان میں چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے ابتدائی 58 گیندوں پر86رنز کی شراکت قائم کرکے فتح کی بنیاد رکھ دی۔ بابراعظم نے 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہےجبکہ کامران اکمل 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے
فخرزمان کی دھواں دھار بیٹنگ ،خیبرپختونخوا کی جیت

پی سی بی نے زمبابوے سیریز کا نیا شیڈول جاری کردیا

اُدھر ایونٹ کے مسلسل تین میچوں میں تین نصف سنچری بنانے والے بابراعظم نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی تاریخ کے وہ واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے محض 27 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

اس دوران عبداللہ شفیق نے 15 گیندوں پر ناقابل شکست 27 رنز بناکر سنٹرل پنجاب کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

سنٹرل پنجاب کی اننگز میں گرنے والی واحد وکٹ عماد بٹ کے نام رہی۔

اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو فاسٹ باؤلر احمد بشیر اور نوجوان اسپنر قاسم اکرم کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے بلوچستان کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیا اور اس کی ابتدائی 4 وکٹیں محض 36 رنز پر گرگئیں۔ ایسے میں کپتان حارث سہیل نے اکبر الرحمٰن کے ہمراہ 44 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی مگر دونوں بیٹسمین بالترتیب 41 اور 19 رنز بناکر احمد بشیر کا شکار بن گئے۔

بابراعظم کی ایک اورنصف سنچری، سنٹرل پنجاب فتحیاب
(Photo Credits: PCB

ان دونوں کھلاڑیوں کی وکٹ گنوانے کے بعد بلوچستان کا کوئی بھی کھلاڑی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا اوران کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز ہی بناسکی۔ چوبیس سالہ احمد بشیر نے کیرئیر بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے 23 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔قاسم اکرم نے 7 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں شاندار باؤلنگ کرنے پر احمد بشیر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دونوں ٹیمیں اس سے قبل 5 اکتوبر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئی تھیں جہاں بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے ہرادیا تھا۔

بابراعظم کی ایک اورنصف سنچری، سنٹرل پنجاب فتحیاب” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں