فوٹو جاوید میانداد ٹیوٹر

بیٹنگ کیسے کی جائے جاوید میاں داد کا آسان نسخہ

فوٹو جاوید میانداد ٹیوٹر
فوٹو جاوید میانداد ٹیوٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے نوجوان بلے بازوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کریز پر سٹے کرکے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اننگز آگے جاری رکھنے کا فن سیکھیں۔ پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل ہونے کا موقع سخت محنت کے بعد ملتاہے، کھلاڑی کریز پراپنا پورا وقت گزاریں اور کریز پر کھیل سے پوری طرح لطف اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بلے باز کو سوچنا چاہئے اور انہیں کبھی بھی اپنی وکٹ نہیں گنوانا چاہئے۔ شاہد خان آفریدی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کوچنگ کے دوران آل راؤنڈر کی بلے بازی میں بہت بہتری آئی تھی کیونکہ وہ انہیں ہر گیند کو میرٹ پر کھیلنے کا مشورہ دیتے تھے، شاہد آفریدی کے ا سٹروک بہت پاور پل تھے۔ میرے دور میں وہ بطور بلے باز اچھے جارہے تھے لیکن بعد میں وہ تھوڑا سا لاپرواہ ہوگئے۔ میانداد نے کہا کہ وہ آفریدی سے اپنے شاٹس کھیلنے کے لئے لوز گیندوں کا انتظار کرنے کے لئے کہتے تھے کیونکہ ہر گیند باؤنڈری یا چھکے کے لئے نہیں جا سکتی۔ میں نے اسے کہا کہ اگر آپ ہر گیند کو بائونڈری کے لئے کھیلیں گے تو آپ اپنی وکٹ گنوا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں