دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

دورۂ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے، شعیب ملک اور وہاب ریاض ایک بار پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

آل راؤنڈر عماد وسیم اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کی اسکواڈز میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد عباس ایک بار پھر اسکواڈز میں شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا، تابش خان، دانش عزیز اورآصف علی اسکواڈز میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔

فخر زمان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں شامل ہیں جبکہ اعظم خان کو پہلی مرتبہ قومی اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے ، وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دورۂ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں شامل 3 ون ڈے، 2 ٹیسٹ اور 8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے قومی اسکواڈز میں پہلی مرتبہ سلمان علی آغا کو قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
لیگ اسپنر یاسر شاہ تاحال گھٹنے کی انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے، لہٰذا ان کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی ہے۔ لیگ اسپنر کو اسی انجری کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کیا گیا تھا۔

دوسری طرف نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہ

قومی ون ڈے اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ، فخر زمان، حیدر علی ، حارث رؤف،حارث سہیل ، حسن علی ، امام الحق ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، سلمان علی آغا ، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر
قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان) ، ارشد اقبال ، اعظم خان ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی ، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین ، محمد نواز، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد(وکٹ کیپر) ، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان (نائب کپتان) (وکٹ کیپر) ، عبداللہ شفیق ، عابد علی، اظہر علی ، فہیم اشرف ، فواد عالم ، حارث رؤف، حسن علی ، عمران بٹ،محمد عباس، محمد نواز،نسیم شاہ ، نعمان علی، ساجد خان ، سرفراز احمد(وکٹ کیپر) ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ (فٹنس سے مشروط) اور زاہد محمود ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں