آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔
شعیب ملک نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
That was fun 🔥
A scintillating knock by Shoaib Malik!#T20WorldCup | #PAKvSCO | https://t.co/Wbd8jqC0g6 pic.twitter.com/RTEyh2T8GO
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 7, 2021
اس سے قبل پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس تھا۔
عمر اکمل نے ایجبسٹن کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف 21 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اس سے قبل 23 گیندوں پر دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نصف سنچری بناچکے ہیں۔
انہوں نے پہلے 2017 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف جبکہ دوسری مرتبہ 2018 میں سری لنکا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔