شعیب ملک کی اسکواڈ میں واپسی پر شاہدآفریدی کا خوشی کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی کا سن کر اچھا لگا۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شعیب ملک ایک سینیئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کیلیے بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹر صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ آل راؤنڈ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان تھا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں