عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت شروع ہوگیا، ملک بھر سے شواہد کی بنیاد پر شوال کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں۔ ڈی جی ریسرچ وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خا لد اور ڈائریکٹر حافظ عبد القدوس بھی شریک ہیں۔

ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہورہے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا، وہاں عید کل منائی جائے گی۔ امریکا اور یورپ میں کیلنڈر کے تحت تہوار منانے والے بھی جمعرات ہی کو عید منائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں