
فاسٹ بولر محمد عامر اور ٹیم کے مساجر محمد عمران انگلینڈ روانہ ہوگئے، دونوں اراکین کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد ڈربی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے.
زشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کرتےہوئے کہاتھا کہ محمد عامراور محمد عمران 24 جولائی بروز جمعہ کو انگلینڈ کیلیے روانہ ہوجائیں گے۔
دورہ انگلینڈ کے دوران کوویڈ 19 کے 2 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے تک فاسٹ باؤلر محمد عامر دیگر کھلاڑیوں نہیں مل سکیں البتہ سیلف آئسولیشن میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ کوویڈ 19 کے نظرثانی شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق محمد عمران کو کورونا وائرس سے صحتیابی کے سبب کم خطرہ قرار دیا گیا ہے، لہٰذا انہیں انگلینڈ پہنچنے پر ایک کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر ہی قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔