نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے عصر ملک سے نکاح کرلیا ہے۔
ملالہ یوسف زئی نے اپنے اور عصر ملک کے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔
انہوں نے نکاح کے موقع پر اپنی، اپنے شریک حیات عصر ملک اور اپنے اہلخانہ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
Today marks a precious day in my life.
Asser and I tied the knot to be partners for life. We celebrated a small nikkah ceremony at home in Birmingham with our families. Please send us your prayers. We are excited to walk together for the journey ahead.
📸: @malinfezehai pic.twitter.com/SNRgm3ufWP— Malala (@Malala) November 9, 2021
ملالہ یوسف زئی کے شریک حیات عصر ملک کیا کرتے ہیں؟ اور اُن کا تعلق کس شعبہ ہائے زندگی سے ہے؟
عصر ملک کا تعلق شعبہ کرکٹ سے ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق عصر ملک نے 2 سال قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کیا تھا۔
پی سی بی ذرائع عصر ملک لمس کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔
عصرملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔