فوٹو پی سی بی

میرے ساتھ امتیازی سلوک ہوریا ہے:کنیریا کاایک بار پھرالزام

فوٹو پی سی بی
فوٹو پی سی بی

پاکستان کے سابق لیگ سپین بولر دانش کنیریا جوانگلش کاؤنٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا شکار ہیں نے ایک بار پھر پی سی بی پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کردیا۔

دانش کنیریا نے عمر اکمل کی سزا میں کمی کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ ’زیرو ٹولرینس پالیسی صرف دانش کنیریا کے لیے ہے دوسروں کیلیے نہیں، کوئی مجھے اس بات کا جواب دے گا کہ مجھ پر ہی کیوں تاحیات پابندی عائد کی گئی، دوسروں کے ساتھ ایسا کیوں نہیں کیا گیا، کیا یہ پالیسی صرف نسل، رنگ اور پس منظر کی وجہ سے ہوتی ہے، میں ایک ہندو ہوں اور مجھے اپنے پس منظراور دھرم پر فخر ہے‘۔
یاد رہے کہ کنیریا پر تاحیات پابندی انگلش بورڈ نے عائد کی تھی۔ پی سی بی رواں ماہ کے شروع میں بھی کنیریا کو مشورہ دے چکا کہ وہ پابندی میں کمی کیلیے انگلش بورڈ سے رجوع کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں