عوامی تنقید کے بعد کرکٹر حسن علی کا پہلا بیان سامنے آگیا، حسن علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی شکست پر مجھ سے زیادہ افسردہ کوئی نہیں ہوسکتا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد حسن علی کا پہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں ںے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار،
میرے محبوب وطن تُجھ پہ اگر جاں ہو نثارمیں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن،
اے میرے پیارے وطن 💚🇵🇰 pic.twitter.com/4xiTS0hAvx— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) November 13, 2021
اپنے بیان میں حسن علی نے کہا ہے کہ مجھے پتا ہے کہ میں آپ لوگوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترسکا لیکن پاکستان کی شکست پر مجھ سے زیادہ اس وقت افسردہ کوئی نہیں ہوسکتا۔
حسن علی نے کہا کہ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ مجھ سے نا امید مت ہوں، میں پاکستان کی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، سب لوگوں کی دعاوں کا بہت شکریہ۔