پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید 21 اکتوبر کو برطانوی جیل سے رہا ہو جائیں گے
کرکٹر ناصر جمشید کو سزا مکمل ہونے کے بعد 21 اکتوبر کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا ۔ناصر جمشید پی ایس ایل اور بی پی ایل میچ فکسنگ کا جرم ثابت ہونے پر برطانیہ میں قید ہیں جبکہ ناصر جمشید کو پاکستان ڈیپورٹ بھی کیے جانے کا امکان ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ناصر جمشید کو ڈیپورٹ یا مزید جیل میں رہنے کا پیغام بھجوا دیا گیا ہے ناصر جمشید سپاؤس ویزے پر برطانیہ میں مقیم تھے ناصر جمشید کا ویزہ فروری 2019 میں ری نیو ہونا تھا میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر برطانوی عدالت نے ناصر جمشید کو سترہ ماہ کی سزا سنائی تھی
ناصر جمشید نے مانچسٹر عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا پی سی بی انٹی کرپشن ٹربیونل نے ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی لگا رکھی ہے
“ناصر جمشید کو پاکستان ڈیپورٹ کیے جانے کا امکان” ایک تبصرہ