
ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد گراؤنڈ میں واپسی چیلنج تھا۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ڈربی شائر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد گراؤنڈ میں واپسی چیلنج تھا۔
اظہرعلی نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہین آفریدی کی ٹیم میں موجودگی خوش قسمتی ہے تاہم محمدعباس، سہیل خان جیسے سینئرز سے بولرز کو فائدہ ہورہا ہے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا مزید کہنا تھا کہ یاسر شاہ کا ٹیسٹ کرکٹ میں تجربہ مفید ثابت ہوگا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم نے دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹٰی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 5 اگست سے مانچسٹر میں ہوگا۔