بابر اعظم پاور فل کپتان ہے، مصباح

ولڈ کپ کے لیے مضبوط کمبی نیشن بنانا ہے،مصباح الحق

ولڈ کپ کے لیے مضبوط کمبی نیشن بنانا ہے،مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں خوشی ہے کہ ایک برس بعد اپنی سرزمین پرون ڈے کرکٹ کا آغاز کر رہے ہیں.

زمبابوے کیخلاف اچھا کھیلیں گے ، جیت ترجیح ہے ، ملک میں کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے ۔

زمبابوے کے ساتھ ون ڈے سیریز کیلئے پرجوش مصباح الحق کا کہناہے کہ یہ ذہن میں ضرور رکھنا ہوگا کہ ون ڈے کرکٹ سیریز کے پوائنٹس کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفکیشن میں کام آئیں گے.

جیت اور پوائنٹس کے ساتھ کرکٹ ورلڈ کپ 2023کیلئے کمبی نیشن بنانا ترجیح ہے .
یہ بھی پڑھیں انضمام الحق کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لئے کافی ایکسائیٹڈ نظر آئے ، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، زمبابوے کے خلاف مثبت کھیلنا ہے.

انہوں نے کہا کہ یہ ذہن میں ضرور رکھنا ہوگا کہ ون ڈے کرکٹ سیریز کے پوائنٹس کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفکیشن میں کام آئیں گے، جیت اور پوائنٹس کے ساتھ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ءکے لیے کمبی نیشن بنانا ترجیح ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سارا فوکس 2023ء کے لیے مضبوط کمبی نیشن بنانا ہے، بیک اپ بھی تیار ہوں گے تاکہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے لیے ایک مضبوط ٹیم ہو۔

ولڈ کپ کے لیے مضبوط کمبی نیشن بنانا ہے،مصباح الحق

2 تبصرے “ولڈ کپ کے لیے مضبوط کمبی نیشن بنانا ہے،مصباح الحق

اپنا تبصرہ بھیجیں