پاکستان کیخلاف مقابلہ سخت ہوگا.کرس ووکس


انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کرس ووکس نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ہمیشہ سے ایک ٹف ٹیم ثابت ہوئی ہے، پاکستان کیخلاف سیریز دلچسپ ہوگی۔
ا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ سے سخت حریف ثابت ہوئی ہے ،ان کے پاس تجربہ کار کھلاڑیوں سمیت نئے فاسٹ بالرز بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں سال 2016 میں کھیلی گئی سیریز میں کرس ووکس نے پاکستان کیخلاف 26 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

کرس ووکس نے کہا کہ حال میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی ہے جس سے ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں