پاکستان اور انگلینڈ کے مابین مانچسٹر میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ہے.
پاکستان کی اننگز کی خاص بات اوپنر شان مسعود کی شاندار سنچری تھی انھوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 251 گیندوں پر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی یہ چوتھی سنچری مکمل کی۔
شان مسعود نے گزشتہ تین اننگز سے قبل صرف ایک ہی مرتبہ سنچری اسکور کی تھی۔
شان مسعود سے قبل ظہیر عباس، مدثر نذر، محمد یوسف، یونس خان، مصباح الحق بھی مسلسل تین ٹیسٹ اننگز میں تین سنچریاں اسکور کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس سے قبل
دوسرے دن پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔
A solid second session!#ENGvPAK pic.twitter.com/TC86E7LC26
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 6, 2020
وکٹ پر موجود بابراعظم پہلے روز 69 رنز بناچکے تھے تاہم دوسرے روز جیمز اینڈرسن نے انہیں اپنی اننگز کا مزید آگے بڑھانے نہیں دیا اور پہلے ہی اوور میں پویلین واپس بھیج دیا جس کے بعد تجربہ کار بلے باز اسد شفیق بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ صرف 7 رنز کے مہمان ہی ثابت ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 9 رنز بنانے کے بعد کرس ووکس کا شکار بنے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 2، اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور جوفرا آرچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔