
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ٹیم کو انگلینڈ کیوں بھیجا گیا؟ یہ سوال تو ویسٹ انڈیز سے بھی ہونا چاہیے انہوں نے ٹیم اس وقت بھیجی جب حالات زیادہ خراب تھے۔
نجی ٹی وی کے دیے گئے انٹرویو میں سی ای او وسیم خان نے قومی ٹیم کو انگلینڈ بھیجنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بھیجنا کا فیصلہ مشکل تھا ، پلیئرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہم ذہنی دباؤ کا شکار تھے لیکن خواہش یہی تھی کہ کرکٹ بحال ہو۔
انہوں نے کہا کہ کورونا اور کرکٹ کو ساتھ ساتھ چلنا ہے، کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہوئی، ہمیں کوروناصورتحال میں ہی کرکٹ کو آگے بڑھانا ہے۔
وسیم خان نے دورہ انگلینڈ پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم نے جب ٹیم بھیجی اس وقت حالات اتنے خراب نہیں تھے جب کہ ویسٹ انڈیز نے مشکل ترین حالات میں ٹیم کو بھیجا، پھر پہلے یہ سوال تو ویسٹ انڈیز سے ہونا چاہیے کہ انہوں نے دورے کے لیے حامی کیوں بھری۔