ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس کریبین پریمیر لیگ کی فاتح

ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس کریبین پریمیر لیگ کی فاتح

ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس کریبین پریمیر لیگ کی فاتح

سید حمزا انور علی

ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس نے سینٹ لوسیا زوکس کو فائنل میں آٹھ وکٹ سے شکست دیکر چوتھی مرتبہ کریبین پریمیر لیگ خطاب جیتا،اس نے اس مرتبہ کوئی میچ ہارے بغیر ایسا کیا ہے۔

اس سے پہلے کوئی اور ٹیم ایسا کرنے میں کامیاب نہیں رہی تھی۔

اس مرتبہ ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس نے بارہ میں سے بارہ میچوں میں جیت اپنے نام کی تھی۔گذشتہ سال اس کو کوالی فائر میں شکست ہوئی تھی۔

برائین لارا اسٹیڈیم،تاروبا، ٹرینڈاڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس نے ٹاس جیت کر پہلے سینٹ لوسیا زوکس سے بلے بازی کرائی۔

کپتان کیرون پولارڈ کی شاندار بالنگ کی بدولت سینٹ لوسیا زوکس کے سبھی کھلاڑی 19.1 اوور میں 154 رن بناکر آوٹ ہوئے۔
آنڈرے فلیچر نے27 بالوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے39 رن بنائے۔

کیرون پولارڈ نے چار اوور میں 30 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں یہ ساتواں موقع تھا جب وہ ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی، اسکے دو کھلاڑی3.3 اوور میں 19 کے اسکور پر آوٹ ہوگئے تھے

.
جس کے بعدلینڈل سیمنس اور ڈارین براوو نے تیسرے وکٹ کی شراکت میں 14.4 اوور میں 138 رن کا اضافہ کرکے اپنی ٹیم کو خطاب دلایا۔

لینڈل سیمنس نے49 بالوں پر آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 84 رن بنائے جبکہ ڈارین براوو 47 بالوں پر دو چوکوں اورچھ چھکوں کی مدد سے58 رن بنانے میں کامیاب رہے۔
دونوں کھلاڑی ناٹ آوٹ رہے۔

لینڈل سیمنس کو مین آف دی میچ ایوارڈ ملا جبکہ مین آٖ ف دی سریز ایوارڈ کیرون پولارڈ کو ملا۔

انہوں نے اس سیزن میں گیارہ میچوں کی سات اننگوں میں 51.75 کی اوسط اور204.95 کے اسٹرائیک ریٹ سے ساتھ ایک نصف سنچری کی مدد سے207 رن بنائے۔

انہوں نے جن چھ اننگوں میں بالنگ کی اس میں 18.87 کی اوسط کے ساتھ آٹھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ وہ ایک مرتبہ ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس نے پہلاکریبین پریمیر لیگ خطاب 2015میں جیتا تھا۔

اس سے پہلے دو سیزن میں وہ چوتھے مقام پر رہی تھی۔

پہلے خطاب کے لئے اس نے پورٹ آٖ ف اسپین میں کھیلے گئے فائنل میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کو20 رن سے شکست دی تھی۔

تب اس کا نام ٹرینڈاٖ ڈ اینڈ ٹوباگو ریڈ اسٹیل تھا۔2017 میں ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس نے برائین لارا اسٹیڈیم،تاروبا، ٹرینڈاڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سینٹ کیڈس اینڈ نوس پیٹریاٹس کو تین وکٹ سے شکست دی تھی۔

برائین لارا اسٹیڈیم،تاروبا، ٹرینڈاڈ میں 2018 میں ہوئے فائنل میں ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس تیسری مرتبہ یہ خطاب, گیانا آمیزن کو آٹھ وکٹ سے ہراکر حاصل کیا تھا۔

گذشتہ سال کی چمپیئن بارباڈوس ٹریڈنٹس اس مرتبہ پانچویں مقام پر رہی۔ اس نے دس میں سے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی .آٹھ میچوں میں اسے شکست ہوئی اور ایک میچ نا مکمل رہا۔

ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس کریبین پریمیر لیگ کی فاتح” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں