آئی پی ایل میچوں پر فکسنگ کا سایہ
انڈیا کی ریاست راجستھان میں پولیس نے جے پور اور ناگور میں کرکٹ سٹے بازوں کے ایک بڑے بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کیا ہے
اور اب خیال کیا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے میچوں میں فکسسنگ کا سایہ منڈلانے لگا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق پولیس نے اس میں ملوث سٹے بازوں کے ذریعہ لگائے جانے والے بیٹنگ کی آن لائن تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اے ٹی ایس کے مطابق ان کے بیرون ملک رابطے کے امکان کا اظہار کیا گیا ہے
گزشتہ رات اے ٹی ایس نے ایک بڑا آپریشن چلایا، جس میں کل 14 افراد گرفتار کیے گئے۔ راجستھان کے جے پور، ناگور میں گرفتاریاں کی گئیں۔ وہیں نئی دہلی اور حیدرآباد میں بھی سٹے باز پکڑے گئے ہی
ذرائع کے مطابق دیگر ریاستوں کے لوگ راجستھان آکر شناخت بدل کر سٹے بازی کر رہے تھے۔ ان کے آئی پی ایل میں سٹہ لگانے کی اطلاعات مل رہی تھیں۔
“آئی پی ایل میچوں پر فکسنگ کا سایہ” ایک تبصرہ