انڈین پریمیر لیگ میں ایک دن میں دو میچ ہوئے ٹائی
سید پرویز قیصر
انڈین پریمیر لیگ میں اتوار(18 اکتوبر) کو کھیلے گئے دونوں میچ ٹائی رہے۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایسا کئی مرتبہ ہوا ہے جب ایک دن میں دو میچ ٹائی رہے ہیں مگر انڈین پریمیر لیگ میں اس سے پہلے کبھی ایک دن میں دو میچ ٹائی نہیں رہے۔
اس مرتبہ انڈین پریمیر لیگ میں ابھی تک چار میچ ٹائی ہوئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب انڈین پریمیر لیگ میں ایک سیزن میں چار میچ ٹائی رہے ہیں۔اس سے پہلے2013 اور 2019 میں دو دو میچ ٹائی رہے تھے۔
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک مرتبہ ایک دن میں تین میچ ٹائی ہوئے تھے۔ ایسا 18 فروری2009 کو ہوا تھا تب ہملٹن میں کنٹر بری اور ناردرن دسٹرکس کے مابین، ڈربن میں کیپ کوبرا اور دولفنس کے مابین اور پورٹ الزبتھ میں واریرس اور ایگلس کے مابین میچ ٹائی رہے تھے۔
سن رائزرس حیدر آباد اور کنگس الیون پنجاب کے مابین ابوظبی میں ہوا میچ انڈین پریمیر لیگ میں ٹائی ہونے والا بارہواں میچ تھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 163 رن بنائے تھے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 163 رن بنانے کے بعد میچ ٹائی کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
انڈین پریمیر لیگ 2020 میں 400 واں چھکا شیوم دوبے کے نام
سپر اوور میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے میچ میں جیت حاصل کی تھی۔سپر اوور میں سن رائزرس حیدر آباد نے تین بالوں پر دو وکٹ پر دو رن بنائے تھے۔ کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے چار بالوں پر تین رن بناکر میچ جیتا تھا۔سپر اوور میں یہ مشترکہ طور پر سب سے کم اسکور تھا۔
دوبئی میں ممبئی انڈینس اور کنگس الیون پنجاب کے مابین میچ پہلے سپر اوور کے بعد بھی ٹائی رہا تھا۔ دوسرے سپر اوور میں کنگس الیون پنجاب نے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر 176 رن بنائے تھے۔ کنگس الیون پنجاب نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 176 رن بنانے کے بعد میچ ٹائی کرایا تھا۔
سپر اوور میں کنگس الیون پنجاب نے دو وکٹ پر پانچ رن بنائے تھے۔ ممبئی انڈینس نے بھی سپر اوور میں ایک وکٹ پر پانچ رن بنائے جسکی وجہ سے میچ پھر ٹائی ہوگیا۔ دوسرے سپر اوور میں ممبئی انڈینس نے ایک وکٹ پر گیارہ رن بنائے۔ کنگس الیون پنجاب نے چار بالوں پر پندرہ رن بنانے اور میچ میں کامیابی اپنے نام کی۔
دوبئی میں ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے مابین28 ستمبر2020 کو میچ ٹائی رہا تھا۔ اس میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور نے مقررہ 20 اوور میں تین وکٹ پر201 رن بنائے تھے۔ ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر201 رن بناکر میچ ٹائی کرایا تھا۔
سپر اوورمیں ممبئی انڈینس نے ایک وکٹ پر سات رن بنائے تھے۔رائل چیلنجرس بنگلور نے گیارہ رن بناکر میچ جیتا تھا۔
دہلی کیپٹلس نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف دوبئی میں کھیلے گئے میچ میں سپر اوور میں کامیابی حاصل کی جو انڈین پریمیر لیگ میں متحدہ عرب اماراب میں دوسرا ٹائی میچ اور کل ملاکر دسواں ٹائی میچ تھا۔
سپر اوور میں کنگس الیون پنجاب نے دو وکٹ پر صرف دو رن بنائے تھے۔دہلی کیپٹلس نے تین بالوں پر تین رن بناکر میچ میں کامیابی اپنے نام کی۔ فیصل فیچرس