انڈین پریمیر لیگ میں دس وکٹ سے بارہویں جیت
سید پرویز قیصر
چنئی سپر کنگس نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف دوبئی میں دوسرا سب سے بڑا اسکور بناکر میچ میں دس وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
کنگس الیون پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر 178 رن بنائے تھے۔ چنئی سپر کنگس نے17.4 اوور میں کسی نقصان کے بغیر181 رن بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا۔
انڈین پریمیر لیگ میں چنئی سپر کنگس کے لئے یہ دوسرا اور کل ملاکربارہویں موقع تھا جب دس وکٹ سے جیت حاصل کی گئی۔
اس سے پہلے چنئی سپر کنگس نے10 اپریل2013 میں موہالی میں کنگس الیون پنجاب کے خلاف دس وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کنگس الیون پنجاب کے سبھی کھلاڑی 19.5 اوور میں 138 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں آیون مورگن کے چھکوں کی ٹریپل سنچری
چنئی سپر کنگس نے 17.2 اوور میں کسی نقصان کے بغیر139 رن بناکر میچ میں دو وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
انڈین پریمیرلیگ میں دس وکٹ سے کامیابی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم دکن چارجرس تھی۔
اس نے ممبئی انڈینس کے خلاف ممبئی میں 27 اپریل2008 کو ایسا کیا تھا۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 154 رن بنائے تھے۔ دکن چارجرس نے12 اوور میں کسی نقصان کے بغیر155 رن بنائے تھے۔
سب سے بڑا اسکور بناکر دس وکٹ سے جیت درج کرنے والی ٹیم کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس ہے۔ اس نے گجرات لائنس کے خلاف راجکوٹ میں 7 اپریل 2017 کو ایسا کیا تھا۔
اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات لائنس نے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر 183 رن بنائے تھے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے14.5 اوور میں 184 رن بناکر میچ دو وکٹ سے جیتا تھا۔

بالوں کے اعتبار سے دس وکٹ سے سب سے بڑی جیت حاصل کرنے والی ٹیم کنگس الیون پنجاب ہے۔
اس نے دہلی ڈیر ڈیلولس کے خلاف موہالی میں 30 اپریل2017 ایسا کیا تھا۔ اس میچ میں دہلی ڈیر ڈیولس کے سبھی کھلاڑی پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 17.1 اوور میں 67 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔کنگس الیون پنجاب نے7.5 اوور میں کسی نقصان کے بغیر68 رن بناکر میچ میں دو وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔یہ سب سے کم اسکور کے ساتھ حاصل کی تھی دس وکٹ سے حاصل کی تھی جیت بھی تھی۔
سب سے کم بالوں کے ساتھ دو وکٹ کی جیت حاصل کرنے والی ٹیم دہلی ڈیر ڈیولس ہے۔ اس نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف کیپ ٹاون میں 19 اپریل2009 کو سات بالیں رہتے دس وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کنگس الیون پنجاب نے مقررہ12 اوور میں سات وکٹ پر 104 رن بنائے تھے۔
دہلی ڈیر ٖیولس کو چھ اوور میں 54 رن بنانے تھے۔ اس نے4.5 اوور میں کسی نقصان کے بغیر58 رن بناکر دس وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
ممبئی، موہالی اور راجکوٹ ایسے تین میدان ہیں جہاں دو دو مرتبہ دس وکٹ سے جیت حاصل کی گئی ہے۔ دہلی، دوبٗی، اندور، کیپ ٹاون، بنگلوراور جے پور میں ایک ایک بار ایسا ہوا ہے۔
انڈین پریمیر لیگ میں دس وکٹ سے بارہویں جیت