انڈین پریمیر لیگ میں روہت شرما کے پانچ ہزار رن مکمل
سید پرویز قیصر
روہت شرما انڈین پریمیر لیگ میں پانچ ہزار رن بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ممبئی انڈینس کی جانب سے کنگس الیون پنجاب کے خلاف ابو ظبی میں اپنی70 رن کی شاندار اننگ کے دوران ایسا کیا۔ وہ45 بالوں پرآٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے یہ رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
روہت شرما نے 192 ویں میچ کی187 ویں اننگ کے دوران ایسا کیا۔ وہ انڈین پریمیر لیگ میں پانچ ہزار رن بنانے والے تیسرے بلے باز ہیں۔انہوں نے دکن چارجرس اور ممبئی انڈینس کی جانب سے کھیلتے ہوئے یہ رن بنائے ہیں۔
راشد خان کی جادوگری کے سامنے دہلی ڈھیر
اندین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز وراٹ کوہلی ہیں جنہوں نے رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے 2008 سے اب تک 180 میچوں کی172 اننگوں میں 37.19 کی اوسط اور131.12 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پانچ سنچریوں اور 36 نصف سنچریوں کی مدد سے 5430 رن بنائے ہیں۔
وہ چھ مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور113 ہے جو انہوں نے رائل چیلنجرس بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے کنگس الیون پنجاب کے خلاف بنگلور میں 18 مئی2016 کو50 بالوں پر 12 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ وراٹ کوہلی نے ابھی تک480 چوکے اور190 چھکے لگائے ہیں۔
سریش رینا اندین پریمیر لیگ میں دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے چنئی سپر کنگس اور گجرات لائنس کے لئے 2008 سے 2019 تک 193 میچوں کی189 اننگوں میں 33.34 کی اوسط اور 137.11کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 5368 رن بنائے ہیں۔ وہ آٹھ مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیں۔
ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر100 ہے جو انہوں نے چنئی سپر کنگس کی جانب سے کھیلتے ہوئے کنگس الیون پنجاب کے خلاف چنئی میں 2 مئی2013 کو53 بالوں پرسات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ سریش رینا نے ابھی تک493 چوکے اور194 چھکے لگائے ہیں۔
روہت شرما نے اپنا پہلا میچ دکن چارجرس کی جانب سے دہلی کیپٹلس کے خلاف حیدرآؓباد میں 22 اپریل 2008کھیلا تھا۔ دکن چارجرس کے لئے میچ کھیلنے کے بعد انہوں نے ممبئی انڈینس جوائین کرلی تھی۔ انہوں نے ابھی تک جو180 میچ کھیلے ہیں ان کی172 اننگوں میں 31.87 کی اوسط اور 131.26کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 5068 رن بنائے ہیں۔
وہ 12 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر109 ہے جو انہوں نے ممبئی انڈینس کی جانب سے کھیلتے ہوئے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف کولکاتہ میں 12 مئی2012 کو60 بالوں پر12 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ روہت شرما نے ابھی تک444 چوکے اور204 چھکے لگائے ہیں۔
جس غیر ملکی بلے باز کو اندین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزاز حاصل ہے وہ آسڑیلیا کے ڈیوڈ وارنر ہیں۔ انہوں نے 2009 سے اب یک دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے لئے129 میچوں میں 4793 رن بنائے ہیں۔ فیصل فیچرس
2 تبصرے “انڈین پریمیر لیگ میں روہت شرما کے پانچ ہزار رن مکمل”