آئی پی ایل 2020 میں 1000 واں چوکا گلین میکسویل کے نام

انڈین پریمیر لیگ میں سو کھلاڑی لگاچکے ہیں پچاس سے زیادہ چوکے

انڈین پریمیر لیگ میں سو کھلاڑی لگاچکے ہیں پچاس سے زیادہ چوکے

سید پرویز قیصر

انڈین پریمیر لیگ میں ابھی تک سو کھلاڑیوں نے پچاس سے زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔شیکھر دھون کو انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ ایسے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے پانچ سو سے زیادہ چوکے لگائے ہیں۔
بائیں ہاتھ سے افتتاحی بلے بازی کرنے والے شیکھر دھون انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہیں جبکہ چوکے لگانے کے معاملے میں وہ پہلے نمبر پر ہیں۔

انہوں نے2008 سے اب تک دہلی کپٹلس، دکن چارجرس، ممبئی انڈئنس اور سن رائزرس حیدرآؓباد کے لئے جو166 میچ کھیلے ہیں انکی165 اننگوں میں 33.42 کی اوسط اور124.83 کے اسٹرئیک ریٹ کے ساتھ38 نصف سنچریوں کی مدد سے 4780 رن بنائے ہیں۔ اس میں سو چھکے اور543 چوکے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آئی پی ایل میچوں پر فکسنگ کا سایہ

وراٹ کوہلی اور ابراہم ڈی ویلیرز کی دسویں سنچری رفاقت

 پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے وراٹ کوہلی چوکے لگانے کے معاملہ میں دوسرے مقام پر ہیں۔ انہوں نے 2008 سے اب تک رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے جو 184 میچ کھیلے ہیں انکی 176 اننگوں میں 38.55کی اوسط اور131.41 کے اسٹرائیک کے ساتھ پانچ سنچریوں اور38 نصف سنچریوں کی مدد سے 5668 رن بنائے ہیں جس میں 494 چوکے اور197 چھکے شامل ہیں۔

سریش رینا جو اس مرتبہ انڈین پریمیر لیگ میں نہیں کھیل رہے، رن بنانے کے معاملے میں دوسرے مقام پر اور چوکے لگانے کے معاملے میں تیسرے مقام پر ہیں۔ انہوں نے 2008 اور2019 کے درمیان چنئی سپر کنگس اور گجرات لائنس کے لئے جو 193 میچ کھیلے ہیں انکی 189 اننگوں میں 33.34کی اوسط اور137.11 کے اسٹرائیک کے ساتھ ایک سنچری اور38 نصف سنچریوں کی مدد سے 5368 رن بنائے ہیں جس میں 493 چوکے اور194 چھکے شامل ہیں۔

پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے بازوں میں چوتھا مقام گوتم گمبھیر کے پاس ہے جنہوں نے دہلی ڈیر ڈیولس اور کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کیلئے2008 اور2018 کے درمیان جو154 میچ کھیلے ہیں انکی 152 اننگوں میں 31.00کی اوسط اور 123.88 کے اسٹرائیک کے ساتھ36 نصف سنچریوں کی مدد سے 4217 رن بنائے ہیں جس میں 492 چوکے اور59 چھکے شامل ہیں۔

آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ وارنر انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے غیر ملکی بلے باز ہیں۔انہوں نے 2009 سے اب تک دہلی ڈیر ڈیولس اور اور سن رائزرس حیدرآؓاد کے لئے جو134 میچ کھیلے ہیں انکی 134 اننگوں میں 42.64کی اوسط اور141.04 کے اسٹرائیک کے ساتھ چار سنچریوں اور46 نصف سنچریوں کی مدد سے 4217 رن بنائے ہیں جس میں 480 چوکے اور 189 چھکے شامل ہیں۔

انڈین پریمیر لیگ میں 62 بلے بازوں نے اپنے چوکوں کی سنچری مکمل کی ہے جبکہ 29 نے دو سو سے زیادہ چوکے مارے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں