راجستھان رائلز نے 2019میں دونوں میچ جیتے تھے کنگس الیون پنجاب کے خلاف

انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں چھکوں کا ریکارڈ برابر

انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں چھکوں کا ریکارڈ برابر

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگس کے مابین شارجہ میں کھیلے گئے انڈین پریمیر لیگ کے چوتھے میچ میں 33 چھکے مارے گئے جس سے انڈین پریمیر لیگ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کے ریکارڈ کی برابری ہوئی۔

بنگلور میں 25 اپریل2018 کو چنئی سپر کنگس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے مابین کھیلے گئے میچ بھی اتنے ہی چھکے مارے گئے تھے۔

راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگس کے مابین ہوئے میچ میں راجستھان رائلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 216 رن بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں آئی پی ایل 2020 دھونی کی ٹیم کو ملی شکست

اس اننگ میں تین کھلاڑیوں نے سترہ مرتبہ بال کو باونڈری لائین کے باہر کی سیر کرائی۔ سنجو سیمسن نے32 بالوں پر74 رن بنائے جس میں ایک چوکا اور نو چھکے شامل تھے۔

اسٹیون اسمتھ نے47 بالوں پر69 رن بنائے جس میں چار چوکے اوراتنے ہی چھکے شامل تھے۔ جوفرا آرچر نے اننگ کے آخری اوور میں لگا تار چار چھکے لگائے۔

یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے کسی ٹونٹی ٹونٹی میچ میں ایک اننگ میں اتنے چھکے مارے۔ اس میچ سے پہلے انہیں 98 میچوں کی49 اننگوں میں بلے بازی کرنے کا موقع ملا تھا۔ انہوں نے تیرہ چھکوں کی مدد سے419 رن بنائے تھے۔

وہ تیز بالر لنگی نگیدی کی بالنگ پر ایسا کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ انہوں نے دو نو بالوں پر چھکے مارے جس میں ایک فری ہٹ پر مارا گیا جو بعد میں نوبال قرار دی گئی۔ فری ہٹ پر وہ کوئی رن نہیں لے سکے۔

انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں چھکوں کا ریکارڈ برابر
راجستھان رائلز ٹیوٹیو

چنئی سپر کنگس نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر پورے 200 رن بنائے تھے۔ فف ڈو پلیسس نے37 بالوں پر72 رن بنائے جس میں ایک چوکا اور سات چھکے شامل تھے۔شین واٹسن کے33 رنوں میں چار چھکے شامل تھے سم کرن نے دو اور مہندر سنگھ دھونی نے تین چھکے لگائے۔

بنگلور میں 25 اپریل2018 کو چنئی سپر کنگس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے مابین کھیلے گئے میچ بھی 33 چھکے مارے گئے تھے۔

اس میچ رائل چیلنجرس بنگلور نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 205 رن بنائے تھے۔

اس اننگ میں چار کھلاڑیوں نے سولہ چھکے مارے تھے۔ ابراہم ڈی ویلیرس نے30 بالوں پر68 رن بنائے تھے جس میں دو چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔

کونٹن ڈی کوک نے37 بالوں پر53 رن بنائے تھے جس میں ایک چوکا اور چار چھکے لگائے گئے تھے۔ مندیپ سنگھ نے32 رن میں تین اور واشنگھٹن سندر نے13 رن میں ایک چھکا مارا تھا۔

چنئی سپر کنگس نے19.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 207 رن بناکر میچ پانچ وکٹ سے جیتا۔ اس اننگ میں چار کھلاڑیوں نے سترہ چھکے جڑے تھے۔امبتی رایوڈونے 53 بالوں پر82 رن بنائے تھے جس میں تین چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔

مہندر سنگھ دھونی نے ایک چوکے اور سات چھکوں کی مدد سے34 بالوں پر آوٹ ہوئے بغیر70 رن بنائے تھے۔

شین واٹسن اورڈیون براوو نے ایک ایک مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی تھی۔

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کی تعداد37 ہے جودو مرتبہ الگ الگ میچوں میں لگے ہیں۔

انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں چھکوں کا ریکارڈ برابر” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں