انڈین پریمیر لیگ 2020 میں چھکوں کی ٹریپل سنچری مکمل

انڈین پریمیر لیگ 2020 میں چھکوں کی ٹریپل سنچری مکمل

انڈین پریمیر لیگ 2020 میں چھکوں کی ٹریپل سنچری مکمل

سید پرویز قیصر

سن رائزرس حیدراباد کے جونی بیرسٹو نے انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن میں تین سواں چھکا لگا نے کا اعزاز حاصل کیا۔
دوبئی میں کنگس الیون پنجاب کے خلاف97 رن کی اننگ کے دوران لیگ بریک بالر روی بیشنوئی کی بال پر لگایا گیا پہلا چھکا اس ٹورنامنٹ کے22 ویں میچ کی43 ویں اننگ میں تین سواں تھا۔

گذشتہ سال انڈین پریمیر لیگ میں چھکوں کی ٹریپل سنچری س25ویں میچ کی 50 ویں اننگ میں مکمل ہوئی تھی جبکہ2018میں ایسا 21 ویں میچ کی 40 ویں اننگ میں ہوا

انڈین پریمیر لیگ میں چھکوں کی سب سے تیزڈبل سنچری 2018میں ہوئے ٹورنامنٹ میں بنی تھی تب 21ویں میچ کی 40 ویں اننگ میں ایسا ہوا تھا۔2016. میں 31 ویں میچ کی62 ویں اننگ میں ایسا ہوا تھا جو سب سے سست چھکوں کی ٹریپل سنچری تھی۔

ابھی تک جو315چھکے مارے گئے ہیں وہ55 بلے بازوں نے لگائے ہیں۔ سب سے زیادہ چھکے راجستھان رائلز کے سنجو سمسن نے لگائے ہیں۔

انہوں نے پانچ میچوں کی پانچ اننگوں میں 171 رن بنائے ہیں جس میں 16 چھکے شامل ہیں۔کنگس الیون پنجاب کے نیکولس پورن نے چھ میچوں کی چھ اننگوں میں 15 چھکے لگائے ہیں ممبئی انڈینس کے روہت شرماچودہ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرانے میں کامیاب رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بین الاقوامی کرکٹ کے بغیرانڈین پریمیر لیگ میں اول

سب سے زیادہ چھکے ممبئی انڈینس کے بلے بازوں نے مارے ہیں اسکے آٹھ بلے بازوں نے61 چھکے لگائے ہیں۔

راجستھان رائلز کے آٹھ بلے بازوں نے 57 اور کنگس الیون پنجاب کے پانچ بلے بازوں نے 40چھکے مارے ہیں۔۔سب سے کم چھکے رائل چیلنجرس بنگلور کے بلے بازوں لگائے ہیں۔ اسکے چھ بلے بازوں نے 22 چھکے مارے ہیں۔

ممبئی انڈینس، راجستھان رائلز اور سن رائزرس حیدرآباد کے آٹھ۔آٹھ بلے بازوں نے ابھی تک چھکے لگائے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ
کنگس الیون پنجاب کے صرف پانچ کھلاڑیوں نے ایسا کیا ہے جو کسی ٹیم کے بلے بازوں کی سب سے کم ٹعداد ہے۔

سنجو سیمسن اور ایشان کشن مشترکہ طور پر ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔

راجستھان رائلز کے سنجو سیمسن نے چنئی سپر کنگس کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں اپنی74 رن کی اننگ کے دوران نو چھکے لگائے تھے

جبکہ ممبئی کے ایشان کشن رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف دوبئی میں اپنی99 رن کی اننگ میں ایسا کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ چھ بلے بازوں نے ایک اننگ میں سات۔ سات چھکے لگائے ہیں جس میں سنجو سیمسن بھی شامل ہیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم بلے باروں کے لئے جنت کا کام کررہا ہے اور وہ یہاں آسانی سے چھکے لگارہے ہیں۔

ابھی تک اس میدان پر انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن میں چارمیچ کھیلے گئے ہیں جس میں 111 چھکے مارے جاچکے ہیں۔ ابوظبی اور دوبئی میں باقی اٹھارہ میچوں میں 204 چھکے لگائے گئے ہیں۔

انڈین پریمیر لیگ 2020 میں چھکوں کی ٹریپل سنچری مکمل

اپنا تبصرہ بھیجیں