انڈین پریمیر لیگ 2020 میں 600 واں چھکا

انڈین پریمیر لیگ 2020 میں 600 واں چھکا

سید پرویز قیصر

کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے نتیش رانا نے انڈین پریمیر لیگ 2020 میں 600 واں چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے چنئی سپر کنگس کے بائیں ہاتھ کے اسپین بالر مچل سنیٹنر کی بال پر ایسا کیا۔ دوبئی میں کھیلے گئے 49 ویں میچ کی97 ویں اننگ میں یہ پہلا چھکا تھا۔

اس مرتبہ گذشتہ سال کے مقابلے زیادہ اننگوں میں چھ سو چھکے لگے ہیں۔

گذشتہ سال47 ویں میچ کی93 ویں اننگ میں ایسا کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے اندرے رسل نے ممبئی انٖڈینس کے خلاف کولکاتہ میں کھیلے گئے میچ میں کیا تھا۔ 2018 میں چھ سواں چھکا42 ویں میچ کی84 ویں اننگ میں لگا تھا۔

ابھی تک جو611چھکے مارے گئے ہیں وہ76 بلے بازوں نے لگائے ہیں۔ سب سے زیادہ چھکے راجستھان رائلز کے سنجو سمسن انہوں نے بارہ میچوں کی بارہ اننگوں میں 23 چھکے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

وراٹ کوہلی کے چھکوں کی ڈبل سنچری

کنگس الیون پنجاب کے نیکولس پورن نے بارہ میچوں کی بارہ اننگوں میں 22 چھکے لگائے ہیں۔ ممبئی انڈینس کے ایشان کشن دس میچوں کی نو اننگوں میں 21 چوکوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔

رائل چیلنجرس بنگلور کے ابراہم ڈی ویلیراور کنگس الیون پنجاب کے لوکیش راہول اور ممبئی انڈینس کے ہاردک پانڈیہ20۔ 20 مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سب سے زیادہ چھکے ممبئی انڈینس کے بلے بازوں نے لگائے ہیں۔ اس کے آٹھ بلے بازوں نے107چھکے لگائے ہیں۔

راجستھان رائلز کے تیرہ بلے بازوں نے91 چھکے لگائے ہیں۔ کنگس الیون پنجاب کے آٹھ بلے بازوں نے 80چھکے مارے ہیں۔۔سب سے کم چھکے سن رائزرس حیدرآباد کے بلے بازوں لگائے ہیں۔

اسکے دس بلے بازوں نے 58 چھکے مارے ہیں۔
راجستھان رائلز کے تیرہ بلے بازوں نے چھکے مارے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ دہلی کیپٹلس کے گیارہ بلے بازوں نے ایسا کیا ہے۔

سن رائزرس حیدرآباد کے اور کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے دس۔دس بلے بازوں نے ابھی تک چھکے لگائے ہیں۔چنئی کے صرف سات کھلاڑیوں نے ایسا کیا ہے جو کسی ٹیم کے بلے بازوں کی سب سے کم ٹعداد ہے۔

سنجو سیمسن اور ایشان کشن مشترکہ طور پر ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔راجستھان رائلز کے سنجو سیمسن نے چنئی سپر کنگس کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں اپنی74 رن کی اننگ کے دوران نو چھکے لگائے تھے

جبکہ ممبئی کے ایشان کشن رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف دوبئی میں اپنی99 رن کی اننگ میں ایسا کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

سن رائزرس حیدرآباد کے منیش پانڈے نے راجستھان رائلز کے خلاف دوبئی میں اپنی آوٹ ہوئے بغیر 83 رن کی اننگ میں آٹھ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرانے میں کامیاب رہے ہیں

۔سات بلے بازوں نے ایک اننگ میں سات۔ سات چھکے لگائے ہیں جس میں سنجو سیمسن اور ہاردک پانڈیہ بھی شامل ہیں۔

ہندوستان سے تعلق رکھنے والے 43 اور33 غیر ملکی بلے بازوں نے ابھی تک اس مرتبہ میں چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ فیصل فیچرس

اپنا تبصرہ بھیجیں