بین الاقوامی کرکٹ کے بغیرانڈین پریمیر لیگ میں اول

بین الاقوامی کرکٹ کے بغیرانڈین پریمیر لیگ میں اول

بین الاقوامی کرکٹ کے بغیرانڈین پریمیر لیگ میں اول

سید پرویز قیصر

راجستھان رائلز کے خلاف ابو ظبی میں کھیلے گئے میچ میں سوریہ کمار یادو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے47 بالوں پرگیارہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر79 رن بنائے جو انڈین پریمیر لیگ میں انکا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس سے پہلے انکا سب سے زیادہ اسکور72 تھا جو انہوں نے22 اپریل2018 کو راجستھان رائلز کے خلاف جے پور میں 47بالوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔

اس میچ میں تو وہ اپنی اننگ سے اپنی ٹیم کو جتا نہیں سکے مگر ابو ظبی میں انکی اننگ کی وجہ سے ممبئی انڈینس کو فتح ملی تھی۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے سوریہ کمار یادو انڈین پریمیر لیگ میں بین الاقوامی کرکٹ میں شرکت کے بغیر سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے 2012 سے اب تک کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس اور ممبئی انڈینس کی جانب سے انڈین پریمیر لیگ میں جو91 میچ کھیلے ہیں انکی77 اننگوں میں 28.73 کی اوسط اور133.53 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ آٹھ نصف سنچریوں کی مدد سے1724 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے187 چوکے اور پچاس چھکے لگائے ہیں۔

بین الاقوامی کرکٹ کے بغیرانڈین پریمیر لیگ میں اول
ممبئی انڈینز ٹیوٹر

سوریہ کمار یادو نے ممبئی انڈینس کی جانب سے 2012میں انڈین پریمیر لیگ میں اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔ اس سیزن میں وہ سرف ایک میچ کھیلے تھے جس میں کوئی رن نہیں بنایا تھا۔
2014 میں انہوں نے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کی جانب سے شرکت کی اور2017 تک اس کے لئے 54 میچوں کی41 اننگوں میں 22.51 کی اوسط اور131.88 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک نصف سنچری کی مدد سے608 رن بنائے تھے۔

ممبئی انڈینس کے لئے وہ2018 میں دوبارہ کھیلے اور ابھی تک اسکی ہی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہوں نے ابھی تک جو37 میچ کھیلے ہیں انکی36 اننگوں میں 33.81 کی اوسط اور134.45 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سات نصف سنچری کی مدد سے1116 رن بنائے ہیں۔ممبئی انڈینس کے لئے انہوں نے 133 چوکے اور29 چھکے لگائے ہیں۔

ایشان کشن انڈین پریمیر لیگ میں ہوئے 99کا شکار

نتیش رانا نے بھی ابھی تک کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا انہوں نے2016 اور2017 میں ممبئی انڈینس کے لئے 17 میچوں میں شرکت کرنے کے بعد2018 سے اب تک کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے لئے34 میچ کھیلے ہیں۔

کل ملاکر انڈین پریمیر لیگ میں جو50 میچ کھیلے ہیں انکی45 اننگوں میں 29.63 کی اوسط اور136.67 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ1215 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے 98 چوکے اور66 چھکے لگائے ہیں۔

بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے نتیش رانا کو انڈین پریمیرلیگ میں سب سے زیادہ اسکور آوٹ پہوئے بغیر85 ہے جو انہوں نے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کی جانب سے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف کولکاتہ میں 19 اپریل2019 کو46 بالون پر نو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مددسے بنایا تھا۔

انڈین پریمیر لیگ میں 50 میچ کھیلنے کے علاوہ وہ اتنے ہی ٹونٹی ٹونٹی میچ دوسری ٹیموں کے لئے بھی کھیلے ہیں۔ فیصل فیچرس

بین الاقوامی کرکٹ کے بغیرانڈین پریمیر لیگ میں اول” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں