تیرہویں انڈین پریمیر لیگ کا سواں چھکا

تیرہویں انڈین پریمیر لیگ کا سواں چھکا

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

کنگس الیون پنجاب کے افتتاحی بلے باز میانک اگروال نے انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن میں سواں چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔
شارجہ میں راجستھان رائلز کے خلاف 106 رن کی اننگ کے دوران جے دیو اندکانٹ کی بال پر مارا گیا انکادوسرا چھکا نو ویں میچ کی سترہویں اننگ میں سواں تھا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم بلے باروں کے لئے جنت کا کام کررہا ہے اور وہ یہاں آسانی سے چھکے لگارہے ہیں۔
ابھی تک اس میدان پر انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن میں دو میچ کھیلے گئے ہیں جس میں 62 چھکے مارے جاچکے ہیں۔ ابوظبی اور دوبئی میں باقی سات میچوں میں 65 چھکے لگائے گئے ہیں۔

راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگس کے مابین کھیلے گئے میچ میں 33 چھکے مارے گئے تھے جبکہ راجستھان رائلز اور کنگس الیون پنجاب کے درمیان میچ میں 29 مرتبہ بال باونڈری لائین سے باہر گئی۔

یہ بھی پڑھیں

لوکیش راہول کا انڈین پریمیر لیگ میں چوتھا سب سے بڑا اسکور

انڈین پریمیر لیگ میں چھکوں کی سنچری سب سے جلدی2015 میں مکمل ہوئی تھی جبکہ2013 میں سب سے زیادہ اننگوں میں سو چھکے مارے گئے تھے۔
2015 میں سواں چھکا ساتویں میچ کی چودھویں اننگ میں لگا تھا جبکہ2013 میں 13 ویں میچ کی26 ویں اننگ میں چھکوں کی سنچری مکمل ہوئی تھی۔

تیرہویں انڈین پریمیر لیگ کا سواں چھکا
Mayank Agarwal twitter

ابھی تک جو127 چھکے مارے گئے ہیں وہ35 بلے بازوں نے لگائے ہیں۔ سب سے زیادہ چھکے راجستھان رائلز کے سنجو سمسن نے لگائے ہیں۔ انہوں نے دو میچوں کی دو اننگوں میں 159 رن بنائے ہیں جس میں 16 چھکے شامل ہیں۔

کنگس الیون پنجاب کے میانک اگروال نے تین میچوں کی تین اننگوں میں گیارہ چھکے لگائے ہیں جبکہ کنگس الیون پنجاب کے لوکیش راہول تین میچوں کی تین اننگوں میں نو مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سب سے زیادہ چھکے راجستھان رائلز کے بلے بازوں نے مارے ہیں اسکے چار بلے بازوں نے35 چھکے لگائے ہیں۔

کنگس الیون پنجاب کے چار بلے بازوں نے 24 اور چنئی سپر کنگس کے پانچ بلے بازوں نے22 چھکے مارے ہیں۔

رائل چیلنجرس بنگلور اور سن رائزرس حیدرآباد کے بلے بازوں نے سب سے کم چھکے لگائے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے چار چار بلے بازوں نے سات سات چھکے لگائے ہیں۔

چنئی سپر کنگس کولکاتہ، نائیٹ رائیڈرس اور ممبئی انڈینس کے پانچ پانچ بلے بازوں نے ابھی تک چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ باقی سبھی ٹیموں کے چار چار بلے باز ایسا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

سنجو سیمسن نے چنئی سپر کنگس کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں اپنی74 رن کی اننگ کے دوران نو چھکے لگائے تھے جو اس مرتبہ ایک اننگ میں کسی بلے باز کے چھکوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

پانچ بلے باز ایک اننگ میں سات چھکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے مقام پر ہیں۔
ایسا ایک مرتبہ سنجو سیمسن نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف شارجہ میں اپنی85 رن کی اننگ کے دوران کیا تھا۔ فیصل فیچرس

تیرہویں انڈین پریمیر لیگ کا سواں چھکا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں