دہلی کپیٹلس کی انڈین پریمیر لیگ میں دوسری مرتبہ سپر اوور میں کامیابی

دہلی کیپٹلس نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف دوبئی میں کھیلے گئے میچ میں سپر اوور میں کامیابی حاصل کی جو انڈین پریمیر لیگ میں متحدہ عرب اماراب میں دوسرا ٹائی میچ اور کل ملاکر دسواں ٹائی میچ تھا۔
دہلی کیپٹلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر157 رن بنانے کے بعد کنگس الیون پنجاب کومقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر157 رن پر روک کر میچ ٹائی کرالیا تھا۔
سپر اوور میں کنگس الیون پنجاب نے دو وکٹ پر صرف دو رن بنائے تھے۔دہلی کیپٹلس نے تین بالوں پر تین رن بناکر میچ میں کامیابی اپنے نام کی۔
دہلی کیپٹلس نے انڈین پریمیر لیگ میں سپرلیگ میں پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کی تھی اس سے پہلے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف16 اپریل2013 کو بنگلور ہوئے ٹائی میچ میں ٖ سپر اوور میں ہارگئی تھی۔
ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف وانکھڑے اسٹیڈیم، ممبئی میں گذستہ سال 2 مئی کوکھیلے گئے انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں سپر اوور میں کامیابی حاصل کی۔
اس میچ میں کممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر162 رن بنانے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کومقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر162 رن پر روک کر میچ ٹائی کرالیا تھا۔
آخری اوور میں سن رائزرس حیدرآبادکو 17رن درکار تھے جو کوئی آسان کام نہیں تھا مگرہاردک پاندیہ کے اس اوور میں 16 رن بناکرمیچ ٹائی کرالیا گیا۔ منیش پانٖڈے نے میچ کی آخری بال پر شاندار چھکا لگایا جو اس میچ کے ٹائی ہونے کا سبب بنا۔
سن رائزرس حیدر آباد نے سپر اوور میں جو جسپر یت بمراہ نے کرایا آٹھ رن حاصل گئے۔ راشد خان کے اوور میں ممبئی انڈینس کے کھلاڑیوں نے تین بالوں پرنو رن بناکر جیت حاصل کی۔

یہ دوسرا موقع تھا جب ممبئی انڈینس نے میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے پہلے اس نے راجکوٹ میں 29 اپریل2017 کو ہوئے میچ میں گجرات لائنس کے خلاف ایسا کیا تھا۔
گذشتہ سیزن کا پہلا ٹا ئی :
میچ دہلی کیپٹلس اور کولکاتہ ناٗئٹ رائیڈرس کے مابین30 مارچ کو دہلی میں کھیلا گیا تھا۔
اس میچ میں کولکاتہ ناٗئٹ رائیڈرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر185 رن بنانے کے بعد دہلی کیپٹلس کومقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر185 رن پر روک کر میچ ٹائی کرالیا تھا۔
آخری اوور میں دہلی کیپٹلس کو چھ رن درکار تھے جو کوئی مشکل کام نہیں تھا مگرکلدیپ یادو کے اس اوور میں پانچ رن بنے اور دو کھلاڑی آوٹ ہوئے۔پہلی چار بالوں پرچار رن بنے۔ اب آخری دو بالوں پر دو رن درکار تھے۔
پانچویں بال پر ہنومان وہاری کے آوٹ ہوجانے کے بعدکولین انگرام کو آخری بال پر دو رن بنانے تھے وہ دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آوٹ ہوگئے جسکی وجہ سے یہ میچ ٹائی ہوا۔
سپر اوور میں دہلی کیپٹلس نے دس رن بنائے۔
کولکاتہ ناٗئٹ رائیڈرس کو میچ جیتنے کے لئے ایک اوور میں گیارہ رن درکار تھے۔ اس کے کھلاڑیوں نے سات رن بنائے جسکی وجہ سے اسے شکست کا سامنا کرناپڑا۔
دہلی کیپٹلس نے انڈین پریمیر لیگ میں سپرلیگ میں پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کی تھی اس سے پہلے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف16 اپریل2013 کو بنگلور ہوئے ٹائی میچ میں ٖ سپر اوور میں ہارگئی تھی۔
انڈین پریمیر لیگ میں پہلا ٹائی میچ کیپ ٹاون میں 23 اپریل2009 کو راجستھان رائلزاور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے مابین کھیلا گیا تھا جو سپر اوور میں راجستھان رائلزنے جیتا تھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان رائلز نے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر 150 رن بنائے تھے۔
کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 150 رن بنائے جسکی وجہ سے میچ ٹائی رہا۔ سپر اوور میں کامیابی حاصل کرکے راجستھان رائلزپورے پوائنٹس حاصل کئے تھے۔