راجستھان رائلز نے 2019میں دونوں میچ جیتے تھے کنگس الیون پنجاب کے خلاف

انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن کا نواں میچ کنگس الیون پنجاب ا ورراجستھان رائلزکے مابین اتوار (27 ستمبر)کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔راجستھان رائلز نے ابھی تک جو ایک میچ کھیلا ہے اس میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کنگس الیون پیجاب نے دو میں سے ایک میچ میں جیت حاصل کی ہے۔
راجستھان رائلز اور کنگس الیون پیجاب کے درمیان ابھی تک جو18 میچ کھیلے گئے ہیں اس میں راجستھان رائلز نے دس اور کنگس الیون پیجاب نے آٹھ میں کامیابی حاصل کی ہے۔دونوں کے مابین ایک میچ ٹائی بھی رہا ہے جو سپر اوور میں کنگس الیون پنجاب نے کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں چنئی سپر کنگس کا شاندار ریکارڈ راجستھان رائلز کے خلاف
گذشتہ سال دونوں کے مابین جو دو میچ کھیلے گئے تھے ان دونوں میں راجستھان رائلز نے جیت درج کی تھی۔جے پور میں 25 مارچ2019 کو کھیلے گئے میچ میں اس نے14 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر 184 رن بنائے تھے۔کریس گیل نے73 منٹ میں 47 بالوں پرآٹھ چوکوں اورچار چھکوں کی مدد سے79 رن بنائے تھے۔بین اسٹوکس نے چار اوور میں 48 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔راجستھان رائلز نے مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر 170 رن تھے۔ جوس بٹلر نے54 منٹ میں 43 بالوں دس چوکوں اوردو چھکوں کی مدد سے69 رن بنائے تھے۔کریس گیل کو مین آٖف دی میچ ایواڑ دیا گیا۔
موہالی میں 16 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں کنگس الیون پنجاب نے 12 رن سے جیت درج کی تھی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کنگس الیون پنجاب نے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر 182 رن بنائے تھے۔لوکیش راہول نے86 منٹ میں 47 بالوں پرتین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے52 رن بنائے تھے جبکہ ڈیوڈ ملر57 منٹ میں 27 بالوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے40 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔جوفراآچر نے چار اوور میں 15 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ راجستھان رائلز نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 170 رن بنائے تھے جسکی وجہ سے اسے شکست ہوئی۔
راہول تیری پتی نے74 منٹ میں 45 بالوں پر چار چوکوں کی مدد سے 50 رن بنائے جبکہ اسٹیورٹ بنی18 منٹ میں 11 بالوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر33 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔روی چندرن اشون نے چار اوور میں 24 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔انھیں مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
راجستھان رائلزکے مابین میچ جوس بٹلر تماشائیوں کی توجہ کا مرکز ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے ابھی تک موجودہ ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا انکا اسٹرائیک ریٹ راجستھان رائلز کے لئے دوسرا سب سے اچھا ہے۔ انہوں نے153.94 کے اسٹرائیک ریٹ اور 47.72کی اوسط ساتھ21 میچوں کی اتنی ہی اننگوں میں 859 رن بنائے ہیں۔
راجستھان رائلز نے 2019میں دونوں میچ جیتے تھے کنگس الیون پنجاب کے خلاف
185 seconds of pure Gayle-tertainment 🏓🕺🏻😆#SaddaPunjab #IPL2020 #KXIP @henrygayle pic.twitter.com/kDJTRKQDay
— Kings XI Punjab (@lionsdenkxip) September 26, 2020