راشد خان کی جادوگری کے سامنے دہلی ڈھیر
آئی پی ایل کے تیرہویں سیزن میں آج ایک بار پھر دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
دہلی کیپٹلز اور سنرائزرس حیدر آباد کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ کافی اتار چڑھاؤ بھرا رہا، لیکن افغانستان سے تعلق رکھنے والے راشد خان نے دہلی کیپٹلز کے بلے بازوں کو اپنی ‘پھرکی’ کے جال میں زبردست طریقے سے باندھ کر رکھا۔
انھوں نے 4 اوور میں محض 14 رن دیے اور شکھر دھون، کپتان شریئس ایر کے ساتھ ساتھ رشبھ پنت کو بھی پویلین بھیجا۔
آخر میں دہلی 20 اوورس میں محض 147 رن بنا سکی اور حیدر آباد کو اس ٹورنامنٹ میں پہلی جیت 15 رنوں سے حاصل ہوئی ہے۔ راشد خان کو ان کی بہترین گیندبازی کے لیے مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
Dhawan ✅
Iyer ✅
Pant ✅MAKE THAT THREE WICKETS FOR @rashidkhan_19! 🧡🧡 pic.twitter.com/74P5ZWt8TU
— SunRisers Hyderabad (@SunRisers) September 29, 2020
دہلی کے کپتان شریئس ایر نے آج ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ فیصلہ صحیح نظر آ رہا تھا جب حیدر آباد کی ٹیم نے 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 162 رن کا اسکور کھڑا کیا۔
حیدر آباد کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ضرورت 33 گیندوں میں 45 رن کی بہترین اننگ کھیلی، لیکن دوسرے سلامی بلے باز جانی بیرسٹو نے کافی سنبھل کر کھیلا۔
انھوں نے 48 گیندوں پر 53 رنوں کی اننگ کھیلی اور اس وجہ سے حیدر آباد کا اسکور بہت زیادہ آگے نہیں بڑھ سکا۔
وہ تو بھلا ہو کین ولیمسن کا جنھوں نے محض 26 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 41 رنوں کی پاری کھیلی۔
آخری میں عبدالصمد نے بھی 7 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 12 رن بنائے۔ منیش پانڈے میچ میں پوری طرح فلاپ رہے جنھوں نے 5 گیندوں میں محض 3 رن بنائے۔ ابھشیک شرما 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Dhawan ✅
Iyer ✅
Pant ✅MAKE THAT THREE WICKETS FOR @rashidkhan_19! 🧡🧡 pic.twitter.com/74P5ZWt8TU
— SunRisers Hyderabad (@SunRisers) September 29, 2020
2 تبصرے “راشد خان کی جادوگری کے سامنے دہلی ڈھیر”