سن رائزرس حیدرآباد کی دس وکٹ سے دوسری فتح
ضحی علی روشن
سن رائزرس حیدرآباد نے ممبئی انڈینس کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں دس وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر149 رن بنائے تھے۔
سن رائزرس حیدرآباد نے17.1 اوور میں کسی نقصان کے بغیر151 رن بناکر ناصرف دو وکٹ سے کامیابی حاصل کی بلکہ پلے آف میں کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اسے پلے آف میں داخلہ کے لئے اس میچ میں جیت درکار تھی۔
سن رائزرس حیدرآباد کی یہ دوسری دس وکٹ کی جیت ہے جبکہ انڈین پریمیر لیگ میں کل ملاکر اب تک چودہ مرتبہ بغیر کوئی وکٹ گنوائے جیت حاصل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں کاگسکو ربادا کے لگاتار دوسری مرتبہ سیزن میں 25وکٹ
اس سے پہلے سن رائزرس حیدرآباد نے گجرات لائنس کے خلاف راجکوٹ میں ایسا کیا تھا۔ گجرات لائنس نے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 135 رن بنائے تھے۔سن رائزرس حیدرآباد نے14.5 اوور میں کسی نقصان کے بغیر137 رن بناکر میچ دو وکٹ سے جیتا تھا۔
انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن میں تیسری مرتبہ دس وکٹ سے جیت حاصل کی گئی ہے۔ممبئی انڈینس نے چنئی سپر کنگس کے خلاف شارجہ میں 23 اکتوبرکوکھیلے گئے میچ میں دس وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
چنئی سپرکنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں نو وکٹ پر 114 رن بنائے تھے۔
ممبئی انڈینس نے12.2 اوور میں کسی نقصان کے بغیر116 رن بناکر دس وکٹ سے جیت اپنے نام کی۔ اسی ایڈیشن میں 4 اکتوبر کوچنئی سپر کنگس نے دس وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
Man of the Match, Shahbaz Nadeem explains the motivational and technical aspect of his bowling!#SRHvMI #OrangeArmy #KeepRising #IPL2020 pic.twitter.com/JOhVZP5Lg0
— SunRisers Hyderabad (@SunRisers) November 4, 2020
چنئی سپر کنگس نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف دوبئی میں دوسرا سب سے بڑا اسکور بناکر میچ میں دس وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
کنگس الیون پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر 178 رن بنائے تھے۔ چنئی سپر کنگس نے17.4 اوور میں کسی نقصان کے بغیر181 رن بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا۔
انڈین پریمیرلیگ میں دس وکٹ سے کامیابی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم دکن چارجرس تھی۔ اس نے ممبئی انڈینس کے خلاف ممبئی میں 27 اپریل2008 کو ایسا کیا تھا۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 154 رن بنائے تھے۔ دکن چارجرس نے12 اوور میں کسی نقصان کے بغیر155 رن بنائے تھے۔
سب سے بڑا اسکور بناکر دس وکٹ سے جیت درج کرنے والی ٹیم کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس ہے۔ اس نے گجرات لائنس کے خلاف راجکوٹ میں 7 اپریل 2017 کو ایسا کیا تھا۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات لائنس نے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر 183 رن بنائے تھے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے14.5 اوور میں 184 رن بناکر میچ دو وکٹ سے جیتا تھا۔
بالوں کے اعتبار سے دس وکٹ سے سب سے بڑی جیت حاصل کرنے والی ٹیم کنگس الیون پنجاب ہے۔
اس نے دہلی ڈیر ڈیلولس کے خلاف موہالی میں 30 اپریل2017 ایسا کیا تھا۔ اس میچ میں دہلی ڈیر ڈیولس کے سبھی کھلاڑی پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 17.1 اوور میں 67 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ فیصل فیچرس