شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہی ہے چھکوں کی بارش
ابھی تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں انڈین پریمیر لیگ کے چار میچ کھیلے گئے ہیں جس میں 128 چھکے لگ چکے ہیں۔ اوسط کے حساب سے دیکھا جائے تو ہر میچ میں 32 چھکے مارے گئے ہیں۔ اس سے پہلے انڈین پریمیر لیگ کے میچ جو33 میدانوں پر کھیلے گئے ہیں اس میں اتنی اوسط کے ساتھ چھکے نہیں لگے ہیں۔ شارجہ میں 2014 میں اندین پریمیر لیگ کے چھ میچ ہوئے تھے مگر تب بھی اتنی تیزی کے ساتھ چھکے نہیں مارے گئے تھے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ابھی تک جو14 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں 149 چھکے مارے گئے ہیں یعنی ہر میچ میں 10.64 چھکے لگے ہیں۔ یہ اوسط انڈین پریمیر لیگ کے موجودہ میچوں سے کافی کم ہے۔
جیسے جیسے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پرانی ہورہی ہے اس پر چھکوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔ انڈین پریمیر لیگ کا جب پہلا میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو اتھا تو33 چھکے مارے گئے تھے دوسرے میچ میں یہ تعداد29 رہ گئی جبکہ تیسرے میچ میں 28 اور چوتھے میں 21 چھکے لگے۔ پانچویں میچ میں یہ تعداد اور کم ہوگئی اور اس میں 17 مرتبہ بال باونڈری لائین سے باہر گئی۔ ہوسکتا ہے یہاں اگے جو میچ کھیلے جائیں اس میں کم چھکے لگے۔
راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگس کے مابین شارجہ میں 22 ستمبر کوکھیلے گئے انڈین پریمیر لیگ کے چوتھے میچ میں 33 چھکے مارے گئے جس سے انڈین پریمیر لیگ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کے ریکارڈ کی برابری ہوئی۔
بنگلور میں 25 اپریل2018 کو چنئی سپر کنگس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے مابین کھیلے گئے میچ بھی اتنے ہی چھکے مارے گئے تھے۔
راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگس کے مابین ہوئے میچ میں راجستھان رائلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 216 رن بنائے تھے۔
اس اننگ میں تین کھلاڑیوں نے سترہ مرتبہ بال کو باونڈری لائین کے باہر کی سیر کرائی۔ سنجو سیمسن نے32 بالوں پر74 رن بنائے جس میں ایک چوکا اور نو چھکے شامل تھے۔ اسٹیون اسمتھ نے47 بالوں پر69 رن بنائے جس میں چار چوکے اوراتنے ہی چھکے شامل تھے۔ جوفرا آرچر نے اننگ کے آخری اوور میں لگا تار چار چھکے لگائے۔
چنئی سپر کنگس نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر پورے 200 رن بنائے تھے۔ فف ڈو پلیسس نے37 بالوں پر72 رن بنائے جس میں ایک چوکا اور سات چھکے شامل تھے۔شین واٹسن کے33 رنوں میں چار چھکے شامل تھے سم کرن نے دو اور مہندر سنگھ دھونی نے تین چھکے لگائے۔
بنگلور میں 25 اپریل2018 کو چنئی سپر کنگس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے مابین کھیلے گئے میچ بھی 33 چھکے مارے گئے تھے۔اس میچ رائل چیلنجرس بنگلور لے چار کھلاڑیوں نے سولہ چھکے مارے تھے۔ جبکہ چنئی سپر کنگس کے چار کھلاڑیوں نے سترہ چھکے جڑے تھے۔
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کی تعداد37 ہے جودو مرتبہ الگ الگ میچوں میں لگے ہیں۔
“شارجہ میں چھکوں کی بارش” ایک تبصرہ