شین واٹسن کی25 ویں مرتبہ پچاس سے بڑی اننگ

شین واٹسن کی25 ویں مرتبہ پچاس سے بڑی اننگ

شین واٹسن کی25 ویں مرتبہ پچاس سے بڑی اننگ

سید پرویز قیصر

کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف چنئی سپر کنگس کی جانب سے ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں شین واٹسن نے40 بالوں پرچھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رن بنائے جو انڈین پریمیر لیگ کے 140 ویں میچ کی136 ویں اننگ میں 25 واں پچاس سے بڑا اسکور تھا۔ انہوں نے چار سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

انڈین پریمیر لیگ میں 25 یا اس سے زیادہ مرتبہ پچاس سے بڑی اننگ کھیلنے والے شین واٹسن دسویں کھلاڑی ہیں۔

دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے شین واٹسن نے چنئی سپر کنگس کے لئے جو38 میچ کھیلے ہیں انکی38 اننگوں میں 31.61 کی اوسط اور140.14 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ دوسنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے1138 رن بنائے ہیں۔انہوں نے 2018 میں اس کے لئے پہلا میچ کھیلا تھا۔

وراٹ کوہلی کے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نو ہزار رن مکمل

راجستھان رائلز کے لئے شین واٹسن نے 2008 اور2015 کے درمیان جو78 میچ کھیلے انکی76 اننگوں میں 36.49 کی اوسط اور141.27 کی اوسط کے ساتھ دو سنچریوں اور14 نصف سنچریوں کی مدد سے2372 رن بنائے تھے۔

شین واٹسن نے رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے 2016 اور2017 میں جو24 میچ کھیلے انکی22 اننگوں میں 13.15 کی اوسط اور 117.92 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ250 رن بنائے تھے۔

انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ پچاس سے بڑی اننگیں کھیلنے کا ریکارڈ آسڑیلیا کے ڈیوڈ وارنر کے پاس ہے جنہوں نے2009 سے اب تک 131 میچوں کی 131 اننگوں میں 42.81 کی اوسط اور141.60 کے اسٹرائیک ریٹ4881 رن بنائے ہیں

جس میں 49پچاس سے بڑی اننگیں شامل ہیں۔ دہلی ڈیر دیولس اور سن رائزرس حیدرآؓباد کے لئے انہوں نے چار سنچریاں اور45 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ رن اور

سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے ہندوستان کے وراٹ کوہلی پچاس سے بڑی اننگیں کھیلنے کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہیں۔

انہوں نے 2008 سے اب تک رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے جو182 میچ کھیلے ہیں انکی174 اننگوں میں 37.72 کی اوسط اور130.99 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ5545 رن بنائے ہیں۔ وہ پانچ سنچریاں اور37 نصف سنچریاں یعنی42 پچاس سے بڑی اننگیں کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔

سریش رینا پچاس سے بڑی اننگیں کھیلنے میں تیسرے مقام پر ہیں۔ انہوں نے 2008 اور2019 کے درمیان193 میچوں کی189 اننگوں میں 39 مرتبہ پچاس سے بڑی اننگیں کھیلی ہیں۔

روہت شرماممبئی انڈینس اور دکن چارجرس کے لئے2008 سے اب تک 194 میچوں کی189 اننگوں میں 39 مرتبہ پچاس سے بڑی اننگیں کھیلی ہیں۔

انہوں نے سریش رینا کی طڑح ایک سنچری اور38 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ سریش رینا اس مرتبہ نہیں کھیل رہے جبکہ روہت شرما ممبئی انڈینس کی قیادت کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں