لوکیش راہول کا انڈین پریمیر لیگ میں چوتھا سب سے بڑا اسکور

لوکیش راہول کا انڈین پریمیر لیگ میں چوتھا سب سے بڑا اسکور

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

لوکیش راہول نے دوبئی میں کنگس الیون پنجاب کے لئے کھیلتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 69 بالوں پر14 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر132 رن بنائے جوکنگس الیون پنجاب کے لئے انڈین پریمیر لیگ میں سب سے بڑا اور کل ملاکرچوتھا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

انڈین پریمیر لیگ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کریس گیل کے پاس ہے جنہوں نے رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے کھیلتے ہوئے پونہ واریرس کے خلاف بنگلور میں 23 اپریل2013 کو66 بالوں پر13 چوکوں اور17 چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 175 رن بنائے تھے۔ یہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھی کسی بلے باز کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
یہ بھی پڑھیں انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں چھکوں کا ریکارڈ برابر

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے برینڈن میکولم نے کولکاتہ نائیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف بنگلور میں 18 اپریل2008 کو ہوئے میچ میں 73 بالوں پر دس چوکوں اور تیرہ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر158 رن بنائے تھے جو انڈین پریمیر لیگ میں دوسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ یہ انڈین پریمیر لیگ میں پہلے میچ میں پہلی سنچری تھی۔
ابراہم ڈی ویلیرس کو انڈین پریمیر لیگ میں تیسری سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اس بلے باز نے رائل چیلنجرس بنگلور کی جانب سے ممبئی انڈینس کے خلاف ممبئی میں 10 مئی2015 کو ہوئے میچ میں 59 بالوں پر19 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر133 رن بنائے تھے۔

لوکیش راہول کی یہ سنچری انڈین پریمیر لیگ میں 69ویں میچ کی60 ویں اننگ میں دوسری تھی۔ انہوں نے ان میچوں میں 44.37 کی اوسط اور140.22 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ2130 رن بنائے ہیں دو سنچریوں کے علاوہ وہ 16 نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ صرف ایک مرتبہ وہ اپنا کھاتہ کھولے بنا آوٹ ہوئے ہیں۔

دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے لوکیش راہول نے انڈین پریمیر لیگ میں پہلی سنچری کنگس الیون پنجاب کی جانب سے ممبئی انڈینس کے خلاف ممبئی میں 10 اپریل2019 کو بنائی تھی تب وہ 110 منٹ میں 64 بالوں پرچھ چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے100 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو تین وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔

اس سے پہلے کنگس الیون پنجاب کی جانب سے انڈین پریمیر لیگ میں سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ وریندر سہواگ کے پاس تھا جنہوں نے چنئی سپر کنگس کے خلاف ممبئی میں 30 مئی2014 کو58 بالوں پر بارہ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے122رن بنائے تھے۔

اس میچ میں کنگس الیون پنجاب کو24 رن سے جیت ملی تھی۔لوکیش راہول کے آوٹ ہوئے بغیر 132 رن رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈبرینڈن میکولم کے پاس ہے جنہوں نے بنگلور میں 18اپری2008 کو ہوئے میچ میں 73 بالوں پر دس چوکوں اور تیرہ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر158 رن بنائے تھے۔

لوکیش راہول کا انڈین پریمیر لیگ میں چوتھا سب سے بڑا اسکور” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں