میچ10 ممبئی انڈینس بمقابلہ رائل چیلنجرس بنگلور

انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن کا دسواں میچ ممبئی انڈینس ا وررائل چیلنجرس بنگلور کے مابین (28 ستمبر)کودوبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرس بنگلوردونوں کو پہلے دو میچوں میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی ہوئی ہے۔
ممبئی انڈینس کا ریکارڈ رائل چیلنجرس بنگلورکے خلاف بے حد شاندار ہے۔ دونوں کے مابین جو25 میچ کھیلے گئے ہیں اس میں ممبئی انڈینس نے 16 اور رائل چیلنجرس بنگلور نے آٹھ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
دونوں کے مابین جو دو میچ کھیلے گئے تھے ان دونوں میں ممبئی انڈینس نے کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
کے کے آر کے خلاف ممبئی انڈینس کا عمدہ ریکارڈ
ممبئی میں 28 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینس نے چھ رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 187رن بنائے تھے۔
کپتان روہت شرما نے 33 بالوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے48 رن بنائے تھے جبکہ سوریہ کمار یادو نے طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے 14 بالوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر32 رن بنائے تھے۔
یجوندر چہل نے چار اوور میں 38 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔رائل چیلنجرس بنگلور نے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 181رن بنائے۔
ابراہم ڈی ویلیرس نے 41 بالوں پر چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر70 رن بنائے۔ جسپریت بمراہ نے چار اوور میں 20 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
آخری اوور میں رائل چیلنجرس بنگلور کو17 رن درکار تھے مگر لاستھ ملنگا نے پہلی بال پر چھکا کھانے کے بعد پانچ بالوں پر چار رن دیئے۔ جسپریت بمراہ کو میں آف دی میچ ایواڑ ملا۔
بنگلور میں 15 اپریل کو ہوئے میچ میں ممبئی انڈینس نے پانچ وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 171 رن بنائے تھے۔ابراہم ڈی ویلیرس نے86 منٹ میں 51 بالوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے75 رن بنائے تھے جبکہ معین علی48 منٹ میں 32 بالوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے50 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
ان دونوں کھلاڑیوں نے تیسرے وکٹ کی شراکت میں 95 رن جوڑے تھے۔لاستھ ملنگا نے چار اوور میں 31 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
ممبئی انڈینس نے 19 اوور میں پانچ وکٹ پر 172 رن بناکر میچ میں کامیابی اپنے نام کی۔کونٹن ڈی کوک نے42 منٹ میں 26 بالوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے40 رن بنائے۔
ہاردک پانڈیہ نے طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے 25 منٹ میں 16 بالوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر37 رن بنائے۔
یجوندر چہل نے چار اوور میں 27 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ معین علی چار اوور میں 18 رن دیکر اتنے ہی کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ لاستھ ملنگا کو مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس میچ رائل چیلنجرس بنگلور کپتان، وراٹ کوہلی تماشائیوں کی توجہ کا مرکر ہونگے۔ روراٹ کوہلی اس میچ میں ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے نو ہزار رن مکمل کرسکتے۔
وہ ایسا کرنے والے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے پہلے اور کل ملاکر ساتویں بلے باز ہونگے۔
میچ10 ممبئی انڈینس بمقابلہ رائل چیلنجرس بنگلور
میچ10 ممبئی انڈینس بمقابلہ رائل چیلنجرس بنگلور