وراٹ کوہلی کے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نو ہزار رن مکمل

وراٹ کوہلی کے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نو ہزار رن مکمل

وراٹ کوہلی کے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نو ہزار رن مکمل

سید پرویز قیصر

وراٹ کوہلی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نو ہزار رن بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔رائل چیلنجرس بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے دہلی کیپٹلس کے خلاف دوبئی میں انہوں نے اپنی43 رن کی اننگ کے دوران ایسا کیا۔

دہلی کی جانب سے ہماچل پردیش کے خلاف دہلی میں 3 اپریل2007 کو اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے وراٹ کوہلی نے نو ہزار رن بنانے میں سترہ سال اور186 دن کا وقفہ لیا۔ وہ ایسا کرنے والے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے پہلے اور کل ملاکر ساتویں بلے باز بنے۔

ابھی تک انہوں نے جو286 میچ کھیلے ہیں انکی271 اننگوں میں پانچ سنچریوں 65 نصف سنچریوں کی مدد سے9033 رن بنائے ہیں۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کریس گیل ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔

انہوں نے 2005 سے اب تک جو404 میچ کھیلے ہیں انکی396 اننگوں میں 38.20 کی اوسط اور146.94 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ22 سنچریوں اور82 نصف سنچریوں کی مدد سے13296 رن بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں انڈین پریمیر لیگ میں روہت شرما کے پانچ ہزار رن مکمل

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے بلے باز ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیرون پولارڈ ہیں جنہوں نے 2006 سے اب تک جو517 میچ کھیلے ہیں انکی462 اننگوں میں 31.51 کی اوسط اور152.05 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور51 نصف سنچریوں کی مدد سے10370 رن بنائے ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے شعیب ملک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 2005 سے اب تک جو393 میچ کھیلے ہیں انکی393 اننگوں میں 37.17 کی اوسط اور125.51 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ61 نصف سنچریوں کی مدد سے9926 رن بنائے ہیں۔

اس فہرست میں چوتھا مقام نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے برینڈن میکولم کا ہے جنہوں نے 2005 سے 2019 تک جو370 میچ کھیلے ہیں انکی364 اننگوں میں 29.97 کی اوسط اور136.49کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سات سنچریوں اور55 نصف سنچریوں کی مدد سے9922 رن بنائے ہیں۔

وراٹ کوہلی کے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نو ہزار رن مکمل
فوٹو آر سی بی ٹیوٹر

آسڑیلیا کے ڈیوڈ وارنر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں پانچویں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 2007 سے اب تک جو287 میچ کھیلے ہیں انکی286 اننگوں میں 37.80 کی اوسط اور141.60کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ آٹھ سنچریوں اور77 نصف سنچریوں کی مدد سے9451 رن بنائے ہیں۔

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں چھٹے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی آسڑیلیا کے ایرون فنچ ہیں۔ انہوں نے 2009 سے اب تک جو 292 میچ کھیلے ہیں انکی 287 اننگوں میں 35.92 کی اوسط اور143.23کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ آٹھ سنچریوں اور61 نصف سنچریوں کی مدد سے9161 رن بنائے ہیں۔

وراٹ کوہلی کے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نو ہزار رن مکمل” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں