ٹی 20 کرکٹ میں دھونی کے چھکوں کی ٹریپل سنچری
سید پرویز قیصر
مہندر سنگھ دھونی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں چھکوں کی ٹریپل سنچری کر نے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔چنئی سپر کنگس کی جانب سے رائل چیلنجرس بنگلورکے خلاف دوبئی میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے دس رن کی مختصر اننگ میں لیگ بریک بالر یجوندر چہل کی بال پر لگایا گیا واحد چھکا 324 ویں ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی289 اننگوں میں تین سواں تھا۔
مہندر سنگھ دھونی ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں تین سو چھکے لگانے میں اہندوستان کے تیسرے اور کل ملاکر22 ویں بلے باز بنے۔
ہندوستان کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف جو ہانسبرگ میں یکم دسمبر 2006کو اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے والے بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے تین سو چھکے مکمل کرنے میں تیرہ سال اور314 دن کا وقت لیا۔
یہ بھی پڑھیے
کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلورو کی جیت
شین واٹسن کی25 ویں مرتبہ پچاس سے بڑی اننگ
مہندر سنگھ دھونی نے ابھی تک جو324 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی289 اننگوں میں 39.84 کی اوسط اور135.55 کے اسڑئیک ریٹ کے ساتھ27 نصف سنچریوں کی مدد سے6733 رن بنائے ہیں۔ وہ سات مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے۔ انہوں نے 458 چوکے اور پورے 300 چھکے لگائے ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ میں انہوں نے جو197 میچ کھیلے ہیں ان کی 176 اننگوں میں 42.07 رن کی اوسط اور137.69 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 23 نصف سنچریوں کے ساتھ4544 رن بنائے ہیں۔ اس میں 304چوکے اور214 چھکے شامل ہیں۔
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کریس گیل کے پاس ہے جنہوں نے 2005 سے اب تک 404 ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی396 اننگوں میں 38.20 اوسط اور146.94 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 22 سنچریوں اور 82 نصف سنچریوں کی مدد سے 13296 رن بنائے ہیں جس میں 1026 چوکے اور978 چھکے شامل ہیں۔
کیرون پولارڈ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں چھکے لگانے کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہیں۔ انہوں نے 2006 سے اب تک جو 518 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں ان کی462 اننگوں میں 31.51 اوسط اور152.05 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور 51 نصف سنچریوں کی مدد سے 10370 رن بنائے ہیں جس میں 664 چوکے اور685 چھکے شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے برینڈن میکولم نے 370 ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی364 اننگوں میں 29.97 اوسط اور136.49 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سات سنچریوں اور 55 نصف سنچریوں کی مدد سے 9922 رن بنائے ہیں جس میں 924 چوکے اور485 چھکے شامل ہیں۔
اس فہرست میں چوتھا مقام آسٹریلیا کے شین واٹسن کا ہے جنہوں نے 339 میچوں کی331 اننگوں میں 29.36 کی اوسط اور138.64 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سات سنچریوں اور 53 نصف سنچریوں کی مدد سے 8721 رن بنائے ہیں جس میں 776 چوکے اور463 چھکے شامل ہیں
ٹی 20 کرکٹ میں دھونی کے چھکوں کی ٹریپل سنچری
“ٹی 20 کرکٹ میں دھونی کے چھکوں کی ٹریپل سنچری” ایک تبصرہ