چنئی سپر کنگس کا شاندار ریکارڈ راجستھان رائلز کے خلاف

چنئی سپر کنگس کا شاندار ریکارڈ راجستھان رائلز کے خلاف

چنئی سپر کنگس کا شاندار ریکارڈ راجستھان رائلز کے خلاف

ضحی علی روشن

انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن کا چوتھا میچ چنئی سپر کنگس ا ورراجستھان رائلزکے مابین منگل (22 ستمبر)کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس ایڈیشن کے پہلے تین میچ دوبئی میں ہوئے تھے۔

چنئی سپر کنگس کا ریکارڈ اجستھان رائلز کے خلاف بے حد شاندار ہے۔ اس نے راجستھاں رائلزکے خلاف جو21 میچ انڈین پریمیر لیگ میں کھیلے ہیں.
اس میں 14میں کامیابی حاصل کی ہے۔ راجستھان رائلز نے سات میچوں میں جیت اپنے نام کی ہے۔
گذشتہ سیزن میں دونوں کے مابین جو دو میچ ہوئے تھے اس میں دونوں میں چنئی سپرکنگس نے کامیابی حاصل کی تھی۔
31
مارچ کو چنئی میں ہوئے میچ میں چنئی سپر کنگس نے آٹھ رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی سپر کنگس نے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 175 رن بنائے تھے۔کپتان مہندر سنگھ دھونی نے46 بالوں پر چار چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر75 رن بنائے تھے۔جوفرا آرچر نے چار اوور میں 17رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں مہندر سنگھ دھونی جینیس کپتان ہیں سام کرن

راجستھان رائلز نے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 167 رن بنائے تھے۔بین اسٹوکس نے26 بالوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رن بنائے تھے۔ چھ میں سے چار بالروں نے دو دو وکٹ حاصل کئے تھے۔ دیپک چہر نے سب سے کم19 رن دیکر ایسا کیا تھا۔مہندر سنگھ دھونی کو مین آف دی میچ ایوارڈ ملا

جے پور میں 11 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے آخری بال پر چار رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان رائلز نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 151 رن بنائے تھے۔

بین اسٹوکس نے26بالوں پرایک چوکے کی مدد سے28 رن بنائے تھے۔رویندر جدیجہ نے20 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
چنئی سپر کنگس نے میچ کی آخری بال پرچھکا لگاکر میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر155 رن بنائے تھے۔
میچ کی آخری بال پر چنئی سپر کنگس کو میچ جیتے کے لئے دو رن کی ضرورت تھی۔ بین اسٹوکس نے اوور کی آخری بال وائیڈ کردی تھی جس کی وجہ سے ناصرف ایک رن ملا بلکہ مزیذ ایک بال اور کھیلنے کا موقع مچل سنٹنر کو مل گیا۔
انہوں نے آخری بال پرلانگ آن پر شاندار چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔

مہندر سنگھ دھونی اپنی ٹیم کو جیت کے قریب پہجاکر آخری اوور کی تیسری بال پر76 منٹ میں 43 بالوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے58 رن بناکر بولڈ ہوئے۔امبتی رایوڈو نے85 منٹ میں 47 بالوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے57 رن بنانے میں کامیاب ہوئے۔
ان دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کی رفاقت میں 11.5 اوور میں 95 رن جوڑے۔ جس کی وجہ سے چنئی سپر کنگس کو جیت ملی۔ اس کے چار کھلاڑی 5.5اوور میں 24 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
بین اسٹوکس نے تین اوور میں 39 رن دیکر دو وکٹ حاصل کئے۔ انکے تیسرے اوور میں جو اننگ کا آخری تھادو چھکوں کے ساتھ21 رن بنے جس سے انکی ٹیم کو شکست ہوئی۔ اس مرتبہ بھی مہندر سنگھ دھونی کو مین آف دی میچ ایوارڈ ملا۔

'Kadai Kutty Singam' @CurranSM and 'Django' @NgidiLungi open up on the first day first show! 🦁💛 #WhistlePodu #WhistleFromHome #Yellove #MIvCSK pic.twitter.com/D9l3H8ObzJ
— Chennai Super Kings (@ChennaiIPL) September 20, 2020

3 تبصرے “چنئی سپر کنگس کا شاندار ریکارڈ راجستھان رائلز کے خلاف

اپنا تبصرہ بھیجیں