کاگسکو ربادا کے لگاتار دوسری مرتبہ سیزن میں 25وکٹ
سید پرویز قیصر
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے دہلی کیپٹلس کے تیز بالر گذشتہ سیزن کی طرح اس مرتبہ بھی انڈین پریمیر لیگ میں 25 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ ان کے وکٹوں کی یہ تعداد اوربھی بڑھ سکتی ہے کیونکہ دہلی کیپٹلس پلے آف میں کھیلنے کی حقدار بن گئی ہے۔
لیگ میچوں میں اس 25 سالہ تیز بالر نے14 میچوں کی 14 اننگوں میں 54.4 اوور میں 445 رن دیکر17.80 کی اوسط اور13.12 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ25 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔
انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی چار اوور میں 24 رن دیکر چار وکٹ ہے جو انہوں نے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف دوبئی میں 5 اکتوبر کو انجام دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں کریس گیل ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک ہزار چھکے لگانے والے پہلے بلے باز
کاگسکو ربادا انڈین پریمیر لیگ میں دو مرتبہ ایک سیزن میں 25 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے والے دوسرے بالر ہیں۔انہوں نے گذشتہ سیزن میں بھی ایسا کیا تھا۔
2019 میں انہوں نے دہلی کیپٹلس کی جانب سے 12 میچوں کی 12 اننگوں میں 47 اوور میں 368 رن دیکر14.72 کی اوسط اور8 11.2 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ25 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے دومرتبہ اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔
انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی چار اوور میں 21 رن دیکر چار وکٹ تھی جو انہوں نے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف بنگلور میں 7 اپریل2019 کو انجام دی تھی۔
اس سے پہلے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے چنئی سپر کنگس کے تیز بالر ٖڈیون براوو نے انڈین پریمیر لیگ میں دو مرتبہ سیزن میں 25 سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ پہلی مرتبہ انہوں نے ایسا 2013 میں کیا تھا۔ تب وہ 18میچوں کی 18 اننگوں میں 62.3 اوور میں 497 رن دیکر15.53 کی اوسط اور1 11.7 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ32 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔
انہوں نے ایک مرتبہ اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی چار اوور میں 42 رن دیکر چار وکٹ تھی جو انہوں نے ممبئی کے خلاف کولکاتہ میں 26 مئی2013 کو انجام دی تھی۔ان سے زیادہ وکٹ کوئی اور بالر ایک سیزن میں لینے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔
ٖڈیون براوو نے ایسا دوسری مرتبہ2015 میں ایسا تھا۔ اس سیزن میں انہوں نے17 میچوں کی 17 اننگوں میں 52.2 اوور میں 426 رن دیکر16.38 کی اوسط اور7 12.0 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ26 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ انکی سب سے اچھی کارکردگی22 رن دیکر تین وکٹ رہی تھی۔
کاگسکو ربادا اور ٖڈیون براوو کے علاوہ لاستھ ملنگا (ممبئی انڈینس کے لئے2011 میں 28 وکٹ)،جیمس فوکنر(راجستھان رائلز کے لئے2013 میں 28وکٹ)، بھونیشور کمار (سن رائزرس کے لئے2017 میں 26 وکٹ)، عمران طاہر(چنئی سپر کنگس کے لئے2019 میں 26 وکٹ)، مرنی مورکیل (دہلی ڈیر ڈیولس کے لئے2012 میں 25 وکٹ) نے ایک سیزن میں 25 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔