
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ممبئی انڈینس کے آل راونڈر کیرون پولارڈ انڈین پریمیر لیگ میں اپنے 150میچ مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف ابوظبی میں اپنا 150واں میچ کھیلا جس میں انکی ٹیم کو49 رن سے کامیابی ملی۔
دہلی کیپٹلس کے خلاف دہلی میں 17 مارچ2010 کو انڈین پریمیر لیگ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے کیرون پولارڈ نے 150میچ کھیلنے میں دس سال اور191 دن کا وقت لیا۔
وہ ایسا کرنے والے ممبئی انڈینس کے پہلے اور کل ملاکر14 کھلاڑی ہیں۔
کیرون پولارڈ نے اپنے سبھی میچ ممبئی انڈینس کے لئے کھیلے ہیں۔ انکے علاوہ وراٹ کوہلی ایسے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے انڈین پریمیر لیگ میں اپنے سبھی میچ ایک ٹیم کے لئے کھیلے ہیں۔

وراٹ کوہلی نے رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے 2008 سے اب تک178 میچ کھیلے ہیں۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے انڈین پریمیر لیگ میں ابھی تک 182میچ کھیلے ہیں یعنی وراٹ کوہلی نے اپنی ٹیم کے لئے صرف چار میچوں میں شرکت نہیں کی۔
کے کے آر کو شکست ممبئی کی جیت
انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی سریش رینا ہیں جو اس سیزن میں ذاتی وجوہات کی وجہ سے نہیں کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے 2008 اور2019 کے درمیان چنئی سپر کنگس اور گجرات لائینس کے لئے193 میچوں میں شرکت کی تھی۔
مہندر سنگھ دھونی دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ میں شرکت کے بعد سریش رینا کاانڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے2008 سے اب تک چنئی سپر کنگس اوررائسنگ پونہ سپر جائنٹس کے لئے192 میچ کھیلے ہیں۔
روہت شرما نے 2008 سے اب تک ممبئی انڈینس اور دکن چارجرس کے لئے190 میچوں میں شرکت کی ہے جبکہ دنیش کارتک نے 2008 سے اب تک183 میچوں میں شرکت کی ہے۔
انہوں نے دہلی ڈیر ڈیولس، گجرات لائینس، کنگس الیون پیجاب، کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس، ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے یہ میچ کھیلے ہیں۔
وراٹ کوہلی(178 میچ)، روبن اوتھپا(178 میچ)، یوسف پٹھان(174 میچ)، رویندر جدیجہ(172 میچ)، شیکھر دھون ( 160 میچ)، ہربھجن سنگھ (160 میچ)پیوش چاولہ(159میچ)،ابراہم ڈی ویلیرس(155 میچ)،اور گوتم گمبھیر(154 میچ) ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے انڈین پریمیر لیگ میں 150 سے زیادہ میچوں میں شرکت کی ہے۔
کیرون پو لارڈ نے ابھی تک جو150 میچ کھیلے ہیں ان کی137 اننگوں میں 28.72 کی اوسط اور 146.78 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چودہ نصف سنچریوں کی مدد سے1898 رن بنائے ہیں۔
انکا سب سے زیادہ اسکور83 ہیم جو انہوں نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف ممبئی میں 10 اپریل 2019 کو 31 بالوں پر تین چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس تیز بالر نے82 اننگوں میں 202.5 اوور میں 1791 رن دیکر 31.42 کی اوسط کے ساتھ57 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ فیصل فیچرس
“کیرون پولارڈ کے انڈین پریمیر لیگ میں 150میچ” ایک تبصرہ