کے کے آر کو شکست ممبئی کی جیت
آئی پی ایل 2020 کے پانچویں میچ میں آج ممبئی انڈینز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 49 رنوں کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔
کولکاتا کی طرف سے کوئی بھی بلے باز بڑی پاری نہیں کھیل سکا اور یہی وجہ ہے کہ جیت اس سے لگاتار دور ہوتی چلی گئی۔
ممبئی کی جانب سے جسپریت بمراہ نے کافی خطرناک گیندبازی کی، حالانکہ ان کے آخری اوور میں پیٹ کمنس نے 27 رن بنا دیے۔
اس کے باوجود ممبئی کو شکست دینے میں کولکاتا کی ٹیم ناکام رہی

یہ بھی پڑھیں کے کے آر کے خلاف ممبئی انڈینس عمدہ ریکارڈ
ٹاس
اس پہلے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان دنیش کارتک نے بدھ کے روز ممبئی انڈینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے آئی پی ایل 13 کا کے کے آر کا یہ پہلا میچ ہے اور وہ اپنی مہم کو جیت کے ساتھ شروع کرنا چاہیں گے
جب ممبئی پہلا میچ چنئی سپر کنگز کے ہاتھوں ہار گیا تھا اور ممبئی کی نگاہیں کے کے آر کے خلاف واپسی پر ہوں گی۔
ممبئی نے اس میچ کے لئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
روہت شرما
کی 80 رن کی شاندار اننگز سے ممبئی انڈینس نے کلکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف آج آئی پی ایل مقابلے میں 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 195 رن کا مضبوط اسکور بنایا
روہت نے اپنی نصف سنچری 39 گیندوں میں مکمل کی اور وہ اننگز کے 18 ویں اوور میں تین چوکوں اور چھکوں کی مدد سے 54 گیندوں میں 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سوریا کمار یادو نے 28 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رن کی شراکت کی۔ سوربھ تیواری نے 13 گیندوں پر ایک چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز بنائے۔
کوئٹن ڈی کاک صرف ایک رن بنا کرپویلین لوٹ گئے ۔ ڈی کاک کو نوجوان تیزگیندباز شیوم ماوی نے اپنا شکار بنایا .
کولکاتا کی شروعات ہی بہت اچھی نہیں رہی جب سلامی بلے باز شبھمن گل (7 رن) اور سنیل نارائن (9 رن) جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے۔
کپتان دنیش کارتک (23 گیندوں پر 30 رن) اور نتیش رانا (18 گیندوں پر 24 رن) نے کچھ بہتر بلے بازی کی، لیکن گیارہویں اور بارہویں اوور میں دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کولکاتا کی مشکلیں بڑھ گئیں۔
کمنس پیٹنسن کی گیند پر ہارڈک پانڈیا کو کیچ تھما بیٹھے۔ اس کے بعد تو جیت ممبئی انڈینز کے لیے صرف ایک رسم رہ گئی۔ بیسویں اوور کی آخری گیند پر شیوم ماوی بھی 9 رن بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہو گئے
کے کے آر کو شکست ممبئی کی جیت

🆙 and running! 💙#OneFamily #MumbaiIndians #MI #Dream11IPL #KKRvMI pic.twitter.com/AAoAdi764n
— Mumbai Indians (@mipaltan) September 23, 2020

2 تبصرے “کے کے آر کو شکست ممبئی کی جیت”